کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر کے 651 ضلعوں میں جن اوشدھی کیندر  کھولنے کا موقع اب


فارماسسٹ سے آن لائن درخواستیں  طلب

Posted On: 12 JAN 2023 4:27PM by PIB Delhi

سبھی کو سستی قیمتوں پر معیارات جینرک دوائیں مہیا کرانے کے مقصد سے وزیراعظم  بھارتیہ جن اوشدھی  پروجیکٹ (پی ایم بی جے پی) کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے فارماسیوٹیکلس محکمے  کے ذریعہ لانچ  کی گئی تھی۔اس منصوبے کے تحت  ملک بھر میں پہلے سے ہی 9000 سے زیادہ  جن اوشدھی کیندر کام کررہے ہیں۔حکومت نے مارچ 2024 تک جن اوشدھی  کیندروں کی تعداد بڑھا کر دس ہزار کرنے  کا ہدف رکھا ہے۔پی ایم بی جےپی کے مصنوعات کی ٹوکری میں 1759 دوائیں اور 280 جراحی کے آلات شامل ہیں جو تمام بڑے علاج کے گروپوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

حکومت نے اس مقصد کے ساتھ مختلف  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے جن اوشدھی  کیندر کھولنے کےلئے آن لائن درخواستیں طلب کرنے کےلئے پی ایم بی جے پی کی نافذ کرنے والی ایجنسی،فارماسیوٹیکلس اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا(پی ایم بی آئی)کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

یہ اسکیم مستقل  اور باقاعدہ آمدنی کے ساتھ خود روزگار کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ پی ایم بی جے پی کے تحت، نیتی آیوگ کی طرف سے جن اوشدھی کیندروں اور پسماندہ علاقوں یا خواتین کاروباریوں، سابق فوجیوں، جن کی شناخت شمال مشرقی ریاستوں، ہمالیائی علاقوں، جزیروں کے علاقوں اور خواہش مند اضلاع کے طور پر کی گئی ہے، کو 5.00 لاکھ روپے کی ترغیبی رقم مالی امداد کے طور پر فراہم کی جاتی ہے۔ دیویانگجن، ایس سی، ایس ٹی کے ذریعہ کھولے گئے جن اوشدھی کیندروں کو 2.00 لاکھ روپے کی اضافی ترغیب (آئی ٹی اور انفراسٹرکچر کے اخراجات کی ادائیگی کی صورت میں) فراہم کی جاتی ہے۔

******

 

ش ح ۔ا م۔

U:405


(Release ID: 1890840) Visitor Counter : 143