صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں پہلی بار،ایف ایس ایس اے آئی نے باسمتی چاول کے لئے جامع ریگولیٹری معیارات کو مطلع کیا؛اسے یکم اگست 2023 سے نافذ کیا جائےگا
اس میں باسمتی چاول کی قدرتی خوشبو کی خصوصیت ہوگی اور یہ مصنوعی رنگوں، پالش کرنے والے ایجنٹوں اور مصنوعی خوشبووں سے پاک ہوگی
معیارات کا مقصد باسمتی چاول کے کاروبار میں مناسب برتاؤ کو ملتوی کرنا اور گھریلو اور عالمی سطح پر صارفین کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے
Posted On:
12 JAN 2023 3:59PM by PIB Delhi
ملک میں پہلی بار فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے باسمتی چاول (بشمول براؤن باسمتی چاول، ملڈ باسمتی چاول، پاربوائلڈ براؤن باسمتی چاول اور ملڈ پاربوائلڈ باسمتی چاول) کے لیے شناختی معیارات کو فوڈ سیفٹی اور معیارات کو (فوڈ پروڈکٹس کے معیارات اور خوراک کے اضافے) پہلے ترمیمی ضابطے، 2023 گزٹ آف انڈیا میں مطلع کیا ہے۔
ان معیارات کے مطابق باسمتی چاول میں چاول کی قدرتی خوشبو کی خصوصیت ہونی چاہئے اور یہ مصنوعی رنگ ،پالیشنگ ایجنٹوں اور مصنوعی خوشبو سے پاک ہوگا۔یہ معیارات باسمتی چاول کےلئے مختلف پہچان اور معیارات کے پیرامیٹرز کو بھی مطلع کرتے ہیں جیسے کہ اناج کا اوسط سائز اور کھانا پکانے کے بعد ان کا اضافی تناسب ،نمی کی زیادہ حد ،ایمائلوز کا مواد ،یورک ایسڈ،خراب اناج اور باسمتی چاول کی غیر حادثاتی شکل وغیرہ ۔
معیارات کا مقصد باسمتی چاول کی تجارت میں منصفانہ طرز عمل قائم کرنا اور گھریلو اور عالمی سطح پر صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ یہ معیارات 1 اگست 2023 سے نافذ العمل ہوں گے۔
باسمتی چاول برصغیر پاک و ہند کے ہمالیہ کے دامن میں کاشت کی جانے والی چاول کی ایک اعلیٰ قسم ہے اور یہ عالمی سطح پر اپنی لمبے دانوں کی شکل، مخصوص جغرافیائی خطوں کے زرعی موسمی حالات جہاں باسمتی چاول اگایا جاتا ہے اور پھولی ہوئی ساخت اور منفرد موروثی خوشبو اور ذائقے کے لیے مشہور ہے۔ ساتھ ہی ساتھ چاول کی کٹائی، پروسیسنگ اور پرانا کرنے کا طریقہ باسمتی چاول کی انفرادیت میں معاون ہے۔ اپنی منفرد معیار کی خصوصیات کی وجہ سے، باسمتی چاول گھریلو اور عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا چاول ہے، اور ہندوستان اس کی عالمی سپلائی کا دو تہائی حصہ ہے۔
پریمیم معیار والا چاول ہونے اور غیر باسمتی قسمتوں کے مقابلے میں اس کی زیادہ قیمت ہونے کی وجہ سے باسمتی چاول میں اقتصادی فائدہ کےلئے مختلف قسم کی ملاوٹ کی جاتی ہے،جس میں چاول کی دیگر غیر باسمتی قسموں کی غیر اعلان شدہ مخلوط قسم شامل ہوسکتی ہے۔اس لئے گھریلو اور برآمداتی بازاروں میں معیاری باسمتی چاول کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے ایف ایس ایس اے آئی نے باسمتی چاول کےلئے معیاری پیرامیٹرز کو مطلع کیا ہے۔ یہ معیارات متعلقہ سرکاری محکموں / ایجنسیوں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ وسیع غوروخوض کرکے تیار کئے گئے ہیں۔
******
ش ح ۔ا م۔
U:404
(Release ID: 1890831)
Visitor Counter : 290