وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 23-2022 کے لئے  10 جنوری 2023 تک ڈائریکٹ ٹیکس کی وصولیاں


مجموعی وصولیاں 14.71 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر ،  جو کہ  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  24.58 فیصد زیادہ ہے

خالص وصولی  ، مالی سال 23-2022 کے لئے  ڈائریکٹ ٹیکس کے مجموعی بجٹ تخمینہ کی 86.68 فیصد

Posted On: 11 JAN 2023 5:59PM by PIB Delhi

10 جنوری 2023 تک  کے ڈائریکٹ ٹیکس کی وصولیوں کے عارضی اعداد وشمار  میں مسلسل ترقی درج کی گئی ہے ۔ 10 جنوری 2023 تک راست محصولات کی وصولیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ  مجموعی وصولیاں 14.71 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر ہے جوکہ  گزشتہ برس کے اسی مدت  میں ہونے والی مجموعی وصولیوں کے مقابلے 24.58 فیصد زیادہ ہیں۔ ٹیکس وصولی ، ریفنڈس کا پورا سلسلہ 12.31 لاکھ کروڑ روپئے کے بقد ر ہے جو کہ گزشتہ برس کے اسی مدت کے دوران ہونےوالی کل وصولیوں کے مقابلے میں 19.55 فیصد زیادہ ہے ۔ یہ وصولی مالی سال 23-2022 کے لئے راست محصولات کےمجموعی بجٹ تخمینہ کا  86.68 فیصد ہے ۔

جہاں تک  مجموعی ٹیکس وصولیوں کی مد میں کارپوریٹ انکم ٹیکس ( سی آئی ٹی )ا ورپرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی ) کی شرح نمو کی بات ہے ، تو یہ سا منے آیا ہے کہ کارپوریٹ انکم ٹیکس کی شرح نمو 19.72 فیصد ہے  جبکہ پرسنل انکم ٹیکس  (ایس ٹی ٹی سمیت ) کی شرح نمو 30.46 فیصد ہے ۔ریفنڈس کے ایڈجسٹمنٹ کے بعد ، کارپوریٹ انکم ٹیکس کی وصولیوں کی خالص نمو  18.33 فیصد ہے  ، جبکہ پرسنل انکم ٹیکس کی وصولیوں میں یہ خالص شرح نمو 21.64 فیصد (صرف پی آئی ٹی )/20.97 فیصد ( پی آئی ٹی بشمول ایس ٹی ٹی ) ہے ۔

یکم اپریل 2022 سے 10 جنوری 2023 کی مدت کے دوران  2.40 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر ریفنڈس جاری کئے گئے ہیں  جو کہ گزشتہ برس کے اسی عرصہ کے دوران جاری کئے جانے والی ریفنڈس کےمقابلے میں 58.74 فیصد زیادہ ہیں۔

**********

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.373


(Release ID: 1890608) Visitor Counter : 159


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Telugu