صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایچ ایل ایل نے مالی سال 22-2021کے لئے حکومت ہند کو ڈیویڈنڈ کے طورپر 122.47کروڑروپے اداکئے


ڈاکٹرمنسکھ مانڈویا نے ایچ ایل ایل کو ان کی حصولیابی کے لئے مبارکباددی  اور عالمی وباء کے دوران ان کی کوششوں کی ستائش کی

پی ایس یوز کی پائیداری کے لئے مالی نظم وضبط اورذمہ دارانہ رویہ ، کلیدی پہلوہیں

Posted On: 11 JAN 2023 12:35PM by PIB Delhi

ایچ ایل ایل لائف کیئرلمیٹڈ (ایچ ایل ایل ) صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے تحت ایک  منی رتن سرکاری ملکیت کاکاروباری ادارہ ، نے مالی سال 22-2021کے لئے صحت کی وزارت کو 122.47کروڑروپے کے ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کی ہے ۔ آج یہاں نرمان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں  ایچ ایل ایل کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر جناب بیجی جارج نے صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹربھارتی پروین پوار کی موجودگی میں صحت اورخاندانی بہبود  کے مرکزی وزیر ڈاکٹرمنسکھ مانڈویا کو 122.47 کروڑروپے کا چیک پیش کیا۔

مالی سال 22-2021کے دوران ایچ ایل ایل کے 35668کروڑروپے کے ریکارڈ کاروبار اور 551.81کروڑروپے کے بقدرٹیکس کی ادائیگی سے قبل کے منافع کی حصولیابی پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے ، اورعالمی وباء کے دوران  ادارے کی معاونت کی ستائش کرتے ہوئے ، ڈاکٹرمانڈویا  نے کہاکہ ‘‘ایچ ایل ایل نے ، کووڈ-19عالمی وباسے نمٹنے  سے متعلق بندوبست کے لئے صحت کی مرکزی وزارت کی حمایت اورمدد کرنے کے مقصد سے ، ایمرجنسی طبی سپلائز کی سرکاری  خرید اور نظام تقسیم میں ایک اہم کردار اداکیاہے ۔ کووڈ-19عالمی وبا سے نمٹنے سے متعلق بندوبست کے مقصد سے ایمرجنسی طبی اشیاء  اور سامان کی سرکاری خریداور سپلائی کے لئے ایک نوڈل ایجنسی کے طورپر ، ایچ ایل ایل نے بحران سے نمٹنے کی غرض سے بروقت  بندوبست میں نمایاں  کرداراداکیاہے ۔’’

انھوں  نے اس بات کومزید نمایاں  کیاکہ حالانکہ پی ایس یوز کو عظیم وژن  کے ساتھ قائم کیاگیاتھا، لیکن ان کی  کارکردگی ہمیشہ اطمینان بخش نہیں رہی ہے۔پی ایس یوز  کی پائیداری کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ، انھوں نے اس بات کو اجاگر کیاکہ ‘‘پی ایس یوز کی پائیدار کے لئے ، مالی لحاظ سے نظم وضبط اورذمہ دارانہ رویہ ، کلیدی پہلو ہیں ۔

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ایچ ایل ایل کو اس کی حصولیابیوں کے لئے مبارکباد دی ہے اورعالمی وباکے دوران اس کی کوششوں کی ستائش کی ۔

ایچ ایل ایل کے چیئرمین اورمنیجنگ  ڈائریکٹر جناب بیجی جارج نے ایچ ایل ایل میں اپنے اعتماد کے اظہار اور حکومت ہند کے مختلف  محکموں  کی جانب سے ، خاص طورپرصحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے تعاون فراہم کرنے کے لئے پرخلوص اظہارتشکر کیا اور ہرقسم کے تعاون کا اعتراف کیا۔

ایچ ایل ایل کوخاندانی منصوبہ بندی سے متعلق حکومت  کے پروگرام میں معاونت کے لئے مانع حمل دوائیں تیارکرنے کی غرض سے ، یکم مارچ 1966کو کارپوریشن کے طورپرقائم کیاگیاتھا۔ کلیدی اوراہمیت کے حامل شعبوں یعنی تولیدی عمل سے متعلق  حفظان صحت کے شعبے پرتوجہ مرکوز کرنے اراس میں توسیع کرنے کےدوران ، ایچ ایل ایل نے اپنے کاروبار میں اسپتالوں سے متعلق مصنوعات ، اسپتالوں سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے بندوبست ، طبی آلات  اورسازوسامان کی سرکاری خرید سے متعلق  مشاورت ، امراض تشخیص سے متعلق خدمات ، فارماسیوٹیکلز کا خردہ کاروبار وغیرہ جیسے حفظان صحت کے دیگرحصوں تک توسیع کی ۔

اس موقع پر صحت کے مرکزی سکریٹری  جناب راجیش بھوشن ، وزارت اورایچ ایل ایل کے دیگر سرکردہ افسران بھی موجود تھے ۔

***********

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -343


(Release ID: 1890284)