بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نارائن رانے نے شمال مشرق میں ایم ایس ایم ایز کے اہم رول اور بھارت کو خود کفیل بنانے میں ان کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا

Posted On: 09 JAN 2023 8:42PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ایز کےمرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اور مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما کے ساتھ شمال مشرقی خطے میں ایم ایس ایم ایز کی پائیدار ترقی کے موضوع پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کی۔یہ کانفرنس شمال مشرقی خطے(این ای آر) اگرتلہ،تریپورہ میں منعقدہوئی۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نےاس کانفرنس نے وزارت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے کیا تھا۔مزکورہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نارائن رانے نے شمال مشرق میں ایم ایس ایم ایز کے اہم رول اور بھارت کو خود کفیل بنانے میں ان کے تعاون کی اہمیت پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ تریپورہ زرعی مصنوعات کی سرزمین ہے اور اس میں خورک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں میں ایم ایس ایم ایز کے لیے بہت زیادہ امکانات ہیں۔انہوں نے تریپورہ حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ صنعتوں کومستحکم کرتے ہوئےایم ایس ایم ایز کے لیے سیاحت کے مزید مواقع پیدا کرے۔

 

1.jpg

 

وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے صنعت کاروں سے اپیل کی کہ وہ اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ کی ریاستی حکومت نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں مخلصانہ اوربھرپور کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں وزارتوں کی مربوط کوششوں سے شمال مشرقی خطہ (این ای آر) میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک بہتر ماحولیاتی نظام تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔

 

 

2.jpg

 

کانفرنس میں بھارتی حکومت کی ایم ایس ایم ایز کی وزارت اورتریپوہ کی  ریاستی حکومت کے مختلف اقدامات کے آغاز کی نمائش کی گئی۔ پروگرام کے دوران معززشخصیات  کے ذریعہ  نئے اقدامات  کا آغاز کیا گیا ان نئےاقدامات میں ریمپ پورٹل (یعنی ایم ایس ایم ایز کی کارکردگی کو بڑھانا اور اسے تیز کرنا)،ادیم شکتی کے تحت شمال مشرقی خطے سے متعلق این ای آر پورٹل کو منسلک کرنا،گومتی سٹی گیس پروجیکٹ کا افتتاح،اسفورتی اسکیم کے تحت مغربی تریپورہ بانس چٹائی کے کلسٹر کا افتتاح اورکے وی آئی سی (کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن) اورٹی کے وی آئی بی (تریپورہ کھادی اور گاؤں کی صنعت بورڈ) کی  نئی عمارت کا افتتاح کیا جانا شامل ہے۔اس کانفرنس نے اپنی مختلف سرگرمیوں جیسے وی ڈی پی اور سی ای او کانفرنس وغیرہ کے ذریعے این ای آر کے موجودہ  خواہشمند کاروباریوں کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں،سی پی ایس ایز اور صنعتی ایسوسی ایشن کے سرکاری محکموں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک انتہائی ضروری پلیٹ فارم فراہم کیاہے ۔

 

3.jpg

 

4.jpg

 

 

5.jpg

 

ایم ایس ایم ای سیکٹر ملازمتیں پیدا کرنے اورذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے معاملے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ فی الحال، یہ 6 کروڑ سے زیادہ یونٹس پر مشتمل ہے جس میں 11 کروڑ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے،جو جی ڈی پی میں تقریباً 30 فیصدکی حصہ داری کے ساتھ اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

6.jpg

 

ہماری معیشت پر ایم ایس ایم ایز کے اثرات کو دیکھتے ہوئے، یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں میں کاروباری صلاحیت کو فروغ  دیا جائے اور ایک سازگار ماحولیاتی نظام تشکیل دینےکے لیے توجہ مرکوز کی جانے والی کوششیں کی جائیں تاکہ بھارتی معیشت کی ترقی کے 50 کھرب امریکی ڈالر کی معیشت کو حاصل کرنے کے ہدف میں اہم کردار ادا کیا جاسکے۔

ایم ایس ایم ایز سیکٹر کو پروان چڑھایا جانا ملک کی معاشی بہبود کے لیے نہایت اہم ہے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت  لگاتار ترقی حاصل کرنے کے  واسطے ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے اور عالمی ویلیو چین میں ہم آہنگ ہونے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

 

*************

 

ش ح- ش ر- م ش

U. No.277


(Release ID: 1889942) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Telugu