وزارات ثقافت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کل لال قلعہ پر ’جے ہند‘-دی نیو لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح کریں گے
Posted On:
09 JAN 2023 6:33PM by PIB Delhi
اہم خصوصیات:
- آرکائیلوجیکل سروے آف انڈیا-اے ایس آئی کی جانب سے کل سے لال قلعہ میں شروع کئے جارہے نیو لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا عنوان ’جے ہند‘ ہے۔
- لال قلعہ پر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو’جے ہند‘ہندی اور انگریزی زبانوں میں دکھایا جائے گا۔
- اس شو کو ایک بار میں کل 700لوگ دیکھ سکتے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کل شام نئی دہلی میں لال قلعہ پر طویل عرصے سے انتظار کئے جانے والے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح کریں گے۔
لال قلعہ میں ’جے ہند‘عنوان سے نئی شکل میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے تحت 17ویں صدی سے لے کر آج تک کے ہندوستان کی تاریخ اور بہادری پر ایک ڈرامائی پیشکش ہوگی۔ ایک گھنٹے تک چلنے والے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ’جے ہند‘ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس میں مراٹھا کا عروج، 1857کی جدوجہد آزادی، آزاد ہند فوج کا عروج اور آئی این اے کے مقدموں سمت ہندوستان کی تاریخ کے اہم ابواب کی زندہ تصویر پیش کی جائے گی۔اس میں نمائشی آرٹ کی تمام شکلوں-پروجیکشن میپنگ ، لائیو ایکشن فلموں، روشنی اور اِمرسیو ساؤنڈ، اداروں ، رقاصاؤں اور کٹھ پتلیوں کا استعمال کرکے آزادی کی لڑائی اور پچھلے 75سالوں میں ہندوستان کی متواتر ترقی کو پیش کیا جائے گا۔تین حصے کے شو کو لال قلعہ کے اندر نوبت خانہ سے دیوان ِعام سے دیوانِ خاص تک مختلف یادگاروں میں دکھایا جائے گا۔
اس شو کو ایک ساتھ 700 لوگوں کے دیکھنے اور ان کے بیٹھنے کے لئے نظم کے ساتھ انگریزی اور ہندی زبانوں میں عام لوگوں کے لئے دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
تقریباً ایک گھنٹے کا یہ شو خوبصورتی سے تیار ، تحریر اور عمل میں لایا گیا ایک طرح کا تصویری اور ثقافتی عمل ہے، جو ہندوستان کی مالا مال تاریخ اور وراثت کو نئی نسلوں کے لئے اِنٹریکٹیو تکنیکوں کے توسط سے اُجاگر کرتاہے۔
تقریباً 5سال کے وقفے کے بعد لال قلعہ میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو نئے سرے سے شروع ہورہا ہے۔
آزادکا امرت مہوتسو کے ایک حصے کی شکل میں آرکائیلوجیکل سروے آف انڈیا نے 4میوزیم کھولے ہیں، جن میں یادِ جلیاں میوزیم، 1857 پر میوزمیم-ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی، آزادی کے دیوانے اور لال قلعہ میں نیتا جی سبھاش چندر بوس میوزیم شامل ہیں۔ اب نیو لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ناظرین کے درمیان قوم پرستی کے جذبے کو مزید طاقتور بنائے گا۔
آرکائیلوجیکل سروے آف انڈیا حالیہ برسوں میں یادگاروں اور مقامات کو باوقار بنانے کے لئے مسلسل کام کررہا ہے، جس سے وہاں آنے والوں کے تجربات میں اضافہ ہورہا ہے۔خواہ وہ 100کروڑ ٹیکہ کاری کی حصولیابی کے دوران روشنی کا انتظام ہویا آزادی کے 75سال مکمل ہونے کا جشن ہو یا جی-20نمائندوں کی مہمان نوازی ہو۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 266)
(Release ID: 1889907)
Visitor Counter : 174