امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے بلٹ ان سیٹلائٹ ٹیونرز کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیلی ویژن ریسیورز کے معیارات شائع کئے


یو ایس بی ٹائپ سی رسیپ ٹیکلز، پلگ اور کیبلوں کے لیے ہندوستانی معیارات کی اشاعت

ویڈیو سرویلنس سسٹموں کے لئے ہندوستانی معیارات بھی شائع

Posted On: 09 JAN 2023 2:35PM by PIB Delhi

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے الیکٹرانکس کے شعبے میں تین اہم ہندوستانی معیارات شائع کیے ہیں۔ پہلا معیار سیٹلائٹ ٹیونرز کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیلی ویژن ریسیورز کے لئے ہندوستانی معیار ہے۔ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے خاص طور پر سیٹلائٹ ٹیونرز کے ساتھ ٹیلی ویژن کے لیےاپنی تکنیکی کمیٹی کے ذریعے ایک ہندوستانی معیار آئی ایس 18112:2022 شائع کیا ہے۔ اس ہندوستانی معیار کے مطابق تیار کردہ ٹیلی ویزن عمارت کی چھت کے اوپریا سائیڈ کی دیوار پر کسی بھی مناسب جگہ پر نصب ایل این بی کے ساتھ ڈش اینٹینا کو جوڑ کر ہی فری ٹو ایئر ٹی وی اور ریڈیو چینلز کے استعمال کے قابل ہوں گے۔

 

حکومتی اقدامات، اسکیموں، دوردرشن کے تعلیمی مواد اور ہندوستانی ثقافتی پروگراموں کے ذخیرے کے بارے میں معلومات کی ترسیل میں یہ ملک میں بڑے پیمانے پر آبادی کے وسیع طبقے تک رسائی اور اس سے فائدہ اٹھانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

 

اس وقت ملک میں ٹیلی ویژن (ٹی وی) کے ناظرین کو مختلف ادا شدہ اور مفت چینلز دیکھنے کے لیے سیٹ ٹاپ باکس خریدنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ناظرین کو دوردرشن کے ذریعے نشر کیے جانے والے فری ٹو ایئر چینلز (نان انکرپٹڈ) کے لیے بھی سیٹ ٹاپ باکس استعمال کرنے کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔ اب دوردرشن اینالاگ ٹرانسمیشن کو مرحلہ وار ختم کررہا ہے۔ دوردرشن کے ذریعہ ڈیجیٹل سیٹلائٹ ٹرانسمیشن کا استعمال کرتے ہوئے مفت سے نشر ہونے والے چینلز کی نشریات بدستور جاری رہیں گی۔

 

سیٹ ٹاپ باکس کے استعمال کے بغیر ان فری ٹو ایئر چینلز کے استقبال کو فعال کرنے سیٹ ٹاپ باکس کے استعمال کے بغیر ان فری ٹو ایئر چینلز کے استعمال کو فعال کرنے کے لیے داخلی طور پر مربوط مناسب سیٹلائٹ ٹیونر کے ساتھ ٹیلی ویژن ریسیورز کی ضرورت ہے۔

 

دوسرا معیار برائے یو ایس بی قسم کے سی رسیپٹیکلز، پلگ اور کیبلز ہندوستانی معیار ہے۔ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے ہندوستانی معیاری آئی ایس/آئی ای سی 62680-1-3:2022 یو ایس بی ٹائپ سی رجسٹرڈ کیبل اور کنیکٹر کی تفصیلات شائع کی ہیں۔یہ ہندوستانی معیار موجودہ بین الاقوامی معیار آئی ای سی 62680-1- 3:2022 کو اپناتا ہے۔

 

یہ معیار مختلف الیکٹرانک آلات جیسے موبائل فون، لیپ ٹاپ، نوٹ بک وغیرہ میں استعمال کے لیےیو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، پلگ اور کیبلز کی ضروریات فراہم کرتا ہے۔

یہ معیار ملک میں فروخت ہونے والے اسمارٹ فون اور دیگر الیکٹرانک آلات کے لیے عام چارجنگ کا حل فراہم کرے گا۔ یہ فی صارف چارجر کی تعداد میں کمی لائے گا کیونکہ صارفین کو اب ہر بار نیا آلہ خریدنے پر مختلف چارجرز خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس سے برقی کچرے کو کم کرنے اور پائیدار ترقی کی طرف بڑھنے کے حکومتِ ہند کے مشن کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

 

پہلے صارفین کو اپنے پاس موجود مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے مختلف چارجرز رکھنے پڑتے ہیں جس سے اضافی اخراجات کے علاوہ برقی کچرےمیں اضافہ اور بہت زیادہ دشواری پیدا ہوتی ہے۔ دنیا بھر کے ممالک ان مسائل سے نمٹنے کے لیے سر گرم عمل ہیں۔

 

تیسرے معیار کا تعلق  ویڈیو سرویلنس سسٹمز کے لیے ہندوستانی معیارات سے ہے۔بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے الارم اور الیکٹرانک سیکیورٹی سسٹمز پر اپنی تکنیکی کمیٹی کے ذریعے سکیورٹی ایپلی کیشنز میں استعمال کے لیے ویڈیو سرویلنس سسٹمز پر انڈین اسٹینڈرڈ (آئی ایس 16910) کی ایک سیریز تیار کی ہے۔ معیارات کی آئی ایس 16910 سیریز اخذ کردہ بین الاقوامی معیار آئی ای سی 62676 سیریز ہے۔ یہ معیار ویڈیو نگرانی کے نظام کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی خاکہ فراہم کرتا ہے۔ جیسے اس کے اجزاء کی ضروریات مثلاً کیمرہ ڈیوائسز، انٹرفیس، سسٹم کے تقاضے اور ٹیسٹ تاکہ کیمرہ ڈیوائسز کے امیج کوالٹی کا پتہ لگ سکے۔ اسی کے ساتھ یہ نظام کی مؤثر تنصیب پر رہنما خطوط بھی بیان کرتا ہے۔

 

سیکورٹی انڈسٹری میں مسلسل ترقی پذیر ٹیکنالوجی اور اس میں سے انتخاب کرنے کے لیے وی ایس ایس کے وافر آپشنز کو مدنظر رکھنے والا عام آدمی چاہے وہ انسٹالر، اسپییسیفائر ہو یا صارف بوجھل ہو کر رہ گیا ہے۔ اسے وی ایس ایس کا صحیح سیٹ چننا پڑتا ہے جو اس کے مطلوبہ استعمال کے لیے بالکل فٹ بیٹھتا ہو۔ معیارات کا یہ سلسلہ صارفین، انسٹالرز اور صارفین کو مطلوبہ درخواست کے لیے درکار مناسب آلات کے تعین میں ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اور وی ایس ایس کی کارکردگی کا معروضی جائزہ لینے کے ذرائع بھی فراہم کرے گا۔ اس سے نگرانی کے نظام کو مزید محفوظ، مضبوط اور لاگت سے موثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

ویڈیو سرویلنس سسٹم  ایک ضروری حفاظتی جزو ہے جسے کسی بھی ناپسندیدہ سرگرمی کو پکڑنے کے لیے تقریباً ہر جگہ استعمال کی جاتا ہے۔ بازار میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ویڈیو کیمروں کی کثرت اور بظاہر لاتعداد قسم کے کیمرہ خصوصیات اور دستیاب اختیارات کی وجہ سے صحیح ویڈیو نگرانی کے نظام کو حاصل کرنے کی کوششیں جو مطلوبہ استعمال کے لیے موزوں معیار کی تصاویر تیار کرتی ہیں، الجھن اور تکنیکی طور پر چیلنجنگ بن گئی ہیں۔ علاوہ ازیں مالکان اور یا انسٹالرز کو ہر ویڈیو نگرانی کے نظام کے مقصد اور اس مقصد کے لئے مطلوب تفصیلات کی حد کا واضح اندازہ نہیں ہوتا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1889781) Visitor Counter : 164