ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

حکومت  سمّید شکھر جی پروَت  شیتر کا جین مذہبی مقام کے طور پر تقدس برقرار رکھنے کے لئے عہد بند ہے، جو نہ صرف جین برادری کے لئے بلکہ پورے ملک کے لئے ایک مقدس مقام ہے

Posted On: 05 JAN 2023 5:12PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کو گزشتہ  چند روز سے جین سماج کی مختلف تنظیموں کی جانب سے اس طرح کی متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں  پارس ناتھ وائلڈ لائف سینکچوری میں ہونے والی کچھ ایسی سرگرمیوں کانوٹس لینے کو کہا گیا ہے، جو    جین دھرم  کے پیروکاروں کے جذبات  کو ٹھیس پہنچانے والی  ہیں۔  ان مکتوبات  میں حکومت  جھارکھنڈ  کی جانب سے پارس ناتھ وائلڈ  لائف سینکچوری کے ماحولیاتی اعتبار سے حساس       زون کے نوٹیفکیشن کی دفعات    پر ناقص طریقے سے عمل درآمد کئے جانے کی   بات کہی گئی ہے۔ ان مکتوبات   میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی حکام کی جانب سے اس طرح کی   غفلت     نے    اس برادری کے جذبات  کو مجروح  کیا ہے۔

اس سلسلے میں جین برادری کے مختلف  نمائندوں کو مرکزی  وزیر جناب بھوپیندر یادو نے اس پورے معاملے پر تبادلۂ خیال کے لئے مدعو کیا اور اس مسئلے کا حل نکالنے پر بھی غور کرنا تھا۔ جین برادری کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور سمّید شکر جی کی موجودہ صورتحال پر بات کی۔  نمائندوں نے اس مقام کے تقدس کو برقرار رکھنے کی مانگ کی۔

نمائندوں  کو بتایا گیا کہ پارس ناتھ وائلڈ لائف سینچری 1984 میں اس وقت کی حکومت کے ذریعے جنگلاتی زندگی کے تحفظ ایکٹ 1972 کے تحت قائم ہوئی تھی، جبکہ ماحولیاتی اعتبار سے حساس زون حکومت ہند کی جھارکھنڈ سرکار کے ساتھ  صلاح و مشورے کے بعد 2019 میں ماحولیات (تحفظ) ایکٹ   1986 کے تحت نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

ماحولیاتی اعتبار سے حساس زون محفوظ علاقے کے لئے ایک طرح سے نگراں کا کام انجام دیتا ہے، جہاں محفوظ علاقے کے اردگرد سرگرمیوں کو ممنوع      قرار دیا جاتا ہے، منضبط کیا جاتا ہے یا فروغ دیا جاتا ہے۔ ای ایس زیڈ نوٹیفکیشن کا مقصد     یہ نہیں ہے کہ  یہاں بے قابو  سیاحتی سرگرمیاں ہوں اور مذہبی سنچوری کی مدد میں ترقیاتی سرگرمیوں کی اجازت ہوتی ہے۔

یہ مطلع کیا گیا  کہ پارس ناتھ وائلڈ لائف سنچوری انتظامی منصوبے میں بے پناہ دفعات موجود ہیں، جن کی رو سے ان سرگرمیوں پر پابندی ہے، جو جین برادری کے جذبات کو زک پہنچاتی ہوں، پھر بھی حکومت ہند کسی مخصوص معاملے کے ازالے کے لئے نگراں کمیٹی کو رہنما خطوط جاری کر سکتی ہے۔

جناب یادو نے خاص  طور سے  اشارہ دیا کہ وزارت اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ سمّید شکھر جی جین برادری کا ایک مقدس مذہبی مقام ہے، جو نہ صرف جین برادری بلکہ پورے ملک   کے لئے ایک مقدس     مقام کی حیثیت رکھتا ہے اور وزارت    اس     کے تقدس     کا پورا  تحفظ   کرنے کی پابند ہے۔  

میٹنگ کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جھارکھنڈ کی ریاستی حکومت پارس ناتھ وائلڈ لائف سنچوری کے بندوبست پلان کی متعلقہ دفعات پر سختی سے عمل کرے گی۔ یہاں پھول بنوں  کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پالتو جانوروں کا آنا ممنوع ہوگا۔ تیز آواز میں میوزک سننے یا لاؤڈپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور شراب کی فروخت پر پابندی ہوگی۔  ان تمام ضابطوں پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔۔ جھارکھنڈ کی ریاستی حکومت کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ پارس ناتھ پل پر شراب یا نان ویج کھانوں کی فروخت   پر عائد پابندی کو سختی سے لاگو کرایا جائے۔

اس کے علاوہ ماحولیاتی اعتبار سے حساس زون نوٹیفکیشن ایس او 2795 (ای) مؤرخہ 2؍اگست 2019 کے حوالے سے ای ایس زیڈ نوٹیفکیشن کی شق 3 کی دفعات پر اسٹے لگا دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت    کو ہدایت دی گئی ہے کہ اسے یقینی بنانے کے لئے جلد از جلد   تمام مطلوبہ اقدامات کرے۔

اس کے ساتھ ساتھ ای ایس زیڈ نوٹیفکیشن کی دفعات پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کے لئے مرکزی حکومت نے مذکورہ نوٹیفکیشن کی شق 5 کے تحت ایک نگراں کمیٹی قائم کی ہے۔ ریاستی حکومت   کو ہدایت دی گئی ہے کہ جس  برادری سے دو ارکان اور مقامی قبائلی برادری سے ایک رکن کو نگراں کمیٹی میں مستقل مشاہدین کی میٹنگ میں شامل کیا جائے تاکہ اس پورے عمل میں متعلقہ فریق نگرانی کے کام میں موجود ہوں۔

Click here to see Parasnath OM in English

Click here to see Parasnath OM in Hindi

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1889039) Visitor Counter : 106