ریلوے کی وزارت

وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن کو ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ 5 اسٹار ریٹنگ سرٹیفیکیشن کے ساتھ ’ایٹ رائٹ اسٹیشن‘ کے ایوارڈسے نوازا گیا


’ ایٹ رائٹ اسٹیشن‘ سرٹیفیکیشن ایف ایس ایس اے  آئی کی طرف سے ان ریلوے اسٹیشنوں کو دیا جاتا ہے جو مسافروں کو محفوظ اور صحت بخش کھانا فراہم کرانے میں معیارات قائم کرتے ہیں

فائیو اسٹار ریٹنگ، اسٹیشن کی طرف سے مکمل تعمیل کی نشاندہی کرتی ہے تاکہ مسافروں کو محفوظ اور صحت بخش کھانا   فراہم کرائے جانے کو یہ یقینی بنایا جاسکے

Posted On: 05 JAN 2023 4:36PM by PIB Delhi

انڈین ریلویز کے وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن کو مسافروں کو اعلیٰ معیار کا، غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرانے کے لیے 5 اسٹار ’ایٹ رائٹ اسٹیشن‘ سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا ہے۔ یہ سرٹیفیکیشن ایف ایس ایس اے  آئی کی طرف سے ان ریلوے اسٹیشنوں کو دیا جاتا ہے جو کھانے کے معیاری اسٹوریج  اور حفظان صحت کے طریقوں پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ ’ایٹ رائٹ اسٹیشن‘ سرٹیفیکیشن ایف ایس ایس اے  آئی کی طرف سے ان ریلوے اسٹیشنوں کو دیا جاتا ہے جو مسافروں کو محفوظ اور صحت بخش کھانا فراہم کرانے میں معیارات قائم کرتے ہیں۔ اسٹیشن کو ایف ایس ایس اے  آئی کی فہرست میں شامل تھرڈ پارٹی آڈٹ ایجنسی کی حتمی رائے کے مطابق  ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے جس کی  ریٹنگ  1 سے 5 ہوتی ہے۔ 5 اسٹار ریٹنگ مسافروں کو محفوظ اور صحت بخش خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیشن کی طرف سے مکمل تعمیل کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ سرٹیفیکیشن تمام ہندوستانیوں کے لیے محفوظ، صحت مند اور پائیدار خوراک کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے غذائی نظام کی کایا پلٹ کے لئے ایف ایس ایس اے  آئی  کی بڑے پیمانے کی ایک  کوشش  ’ایٹ رائٹ انڈیا‘ تحریک کا حصہ ہے ۔ ایٹ رائٹ انڈیا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہمارا کھانا لوگوں اور کرہ ارض دونوں کے لیے موزوں ہو، ریگولیٹری، صلاحیت سازی، باہمی تعاون اور بااختیار بنانے کے طریقوں کا ایک معقول مرکب اپناتا ہے۔

اسٹار سرٹیفیکیشن والے دوسرے ریلوے اسٹیشنوں میں آنند وہار ٹرمینل ریلوے اسٹیشن (دہلی) ،چھترپتی شیواجی ٹرمینس (ممبئی)، ممبئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن (ممبئی)،  وڈودرا ریلوے اسٹیشن، چنڈی گڑھ ریلوے اسٹیشن اور بھوپال ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔

پچھلی ریلیز کے لیے لنک:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1875176

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-148

                          



(Release ID: 1888954) Visitor Counter : 144


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil