بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایچ پی سی ایل ریفائنریوں اور دوسری کاروباری اِکائیوں کو قابل تجدید توانائی تجارت اور سبز توانائی کی فراہمی کے لئے این ٹی پی سی گرین اِنرجی لمٹیڈ اور ایچ پی سی ایل نے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے

Posted On: 04 JAN 2023 7:58PM by PIB Delhi
  1. یہ مفاہمتی عرضداشت این جی ای ایل اور ایچ پی سی ایل کے مابین قابل تجدید توانائی پروجیکٹوں کی ترقی کے شعبے میں اشتراک اور تعاون کے لئے پہلا قدم ہے، اس سے ایچ پی سی ایل کو اپنے شفاف توانائی کے تعلق سے کئے گئے عہد کی تکمیل میں یقینی طورپر مدد ملے گی۔

 

 

ایچ پی سی ایل ریفائنریوں اور دیگر کاروباری اِکائیوں کے لئے قابل تجدید توانائی تجارت اور سبز توانائی کی غرض سے این جی ای ایل کے شعبہ مالیات کے سربراہ جناب نیرج شرما اور ایچ پی سی ایل میں نامیاتی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے ایگزیکٹیو  ڈائریکٹر جناب شوویندو گپتا ، مفاہمتی عرضداشت پردستخط کرتے ہوئے

 

این ٹی پی سی گرین اِنرجی لمٹیڈ (این جی ای ایل)نے قابل تجدیدتوانائی پر مبنی بجلی کے منصوبوں کی ترقی کے لئے 3جنوری 2023کو نئی دہلی میں ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ (ایچ پی سی ایل)کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے، تاکہ آر ای میں تجارتی مواقع کو مہمیز کیا جاسکے اور ایچ پی سی ایل کی قابل تجدید توانائی کی ضرورتوں کے مطابق 24گھنٹے 400میگاواٹ کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس مفاہمتی عرضداشت پر این جی ای ایل کے مالیات کے سربراہ جناب نیرج شرما اور ایچ پی سی ایل کے نامیاتی ایندھن اور قابل تجدید توانائی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب شوویندو گپتا نے دستخط کئے۔ْ

اس مفاہمتی عرضداشت پر این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ ، این ٹی پی سی کے ڈائریکٹر-کامرشیل جناب سی کے منڈول، این ٹی پی سی کے مالیات کے ڈائریکٹر جناب جے سری نواسن، این جی ای ایل کے سی ای او جناب موہت بھارگوا، ایچ پی سی ایل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر-سی ایس پی اور بی ڈی جناب ڈی کے شرما، ایچ پی سی ایل کے سی جی ایم جناب کشل بنرجی اور این ٹی پی سی ، آر ای ایل کے سی جی ایم جناب راجیو گپتا کی باوقار موجودگی میں دستخط ہوئے۔

یہ مفاہمتی عرضداشت این جی ای ایل اور ایچ پی سی ایل کے مابین قابل تجدید توانائی پروجیکٹوں کی ترقی کے شعبے میں اشتراک اور تعاون کے لئے پہلا قدم ہے، اس سے ایچ پی سی ایل کو اپنے شفاف توانائی کے تعلق سے کئے گئے عہد کی تکمیل میں یقینی طورپر مدد ملے گی۔

*************

 

 

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.123


(Release ID: 1888787) Visitor Counter : 127


Read this release in: Kannada , English , Marathi , Telugu