بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نارائن رانے نے ہند ساختہ ٹیکنالوجی کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کرتے ہوئے غیر روایتی طور پر انٹیلی جِنٹ ٹرے ریٹریول سسٹم (آئی ٹی آر ایس) کا افتتاح کیا

Posted On: 04 JAN 2023 6:03PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے منوہر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر میسرز ایس جے کے اینوویشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے تیار کردہ انٹیلی جنٹ ٹرے ریٹریول سسٹم (آئی ٹی آر ایس) کا غیر رویاتی طور پرافتتاح کیا۔ یہ کمپنی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی میک اِن انڈیا صنعت ہے آئی ٹی آر ایس مصنوعی ذہانت پر مبنی مکمل طور پر ایک خودکار مشین ہے جو جدید اسکریننگ ٹیکنالوجی کے ساتھ مسافروں کو بہتر تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔یہ مشین جدید آلات کے ساتھ تصویری تجزیہ کرنے والے سافٹ ویئر سے لیس ہے جو اسکرینر کے لیے ہر سامان سے متعلق درست فیصلے کرنا آسان بناتی ہے۔ اس سے مسافر کو روایتی مشینوں کے مقابلے میں زیادہ تیز اور آسانی سے اسکریننگ مکمل کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس مشین میں انتہائی خطرے والے سامان کے لیے ایک وقف شدہ ماڈیول بھی ہے۔ ہوائی اڈے پر ایسی چیزوں پر فوری توجہ کی ضرورت پڑتی ہے۔آئی ٹی آر ایس مشین اپنی نوعیت کی ایک مختلف مشین ہے جس سے ہوائی اڈے پر ہینڈ بیگیج کی اسکریننگ کے دوران مسافروں کو سفر کا ایک منفرد تجربہ ہوتا ہے۔جناب رانے نے پورے ملک میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم کی مسلسل کوششوں کو دوبارہ اجاگر کیا۔

image001VM35.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب رانے نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی برسوں سے مطالبہ کرتے آ رہے تھے کہ گوا کے لیے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے ساتھ ایک بڑا ہوائی اڈہ بنایا جائے۔ 11 دسمبر 2022 کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ہمارے آنجہانی ساتھی جناب منوہر پاریکر جی کے نام سے منسوب گوا میں اس ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ ایک اور خوش کن بات یہ ہے کہ آج منوہر پاریکر ائیر پورٹ پر نصب کردہ آئی ٹی آر ایس سسٹم ایک بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتی کمپنی کا 'میڈ ان انڈیا' تیار کردہ مشین ہے اور یہ "ہندوستان میں پیٹنٹ" بھی ہے۔ یہ ہمارے لیے دوہرے خوشی اورفخر کی بات ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1888672) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu