کانکنی کی وزارت

ہندوستان کوپر لمیٹڈ نے سہ فریقی اجرت کے تصفیہ پر دستخط کئے

Posted On: 04 JAN 2023 2:59PM by PIB Delhi

کان کنی کی وزارت کے تحت ایک منی رتن، زمرہ I سی پی ایس ای، ہندوستان کوپر لمیٹڈ نے، مزدوروں کی اجرتوں اور الاؤنسز پر نظر ثانی کرنےکے لیے، 03 جنوری 2023 کو، ڈپٹی چیف لیبر کمشنر (سنٹرل)، کولکتہ محترمہ روپا بھارت کے سامنے سہ فریقی 8ویں اجرت کے تصفیے پر دستخط کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L2I0.jpg

چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب ارون کمار شکلا، ڈائریکٹر (آپریشنز) سنجے پنجیار، ڈائریکٹر (کان کنی) جناب سنجیو کمار سنگھ، ڈائریکٹر (مالیات) شری گھنشیام شرمااور ہندوستان کوپر لمیٹڈ کے سینئر عہدیداروں کے علاوہ راجستھان میں کے سی سی یونٹ (اے آئی ٹی یو سی)، مدھیہ پردیش میں ایم سی پی یونٹ (بی ایم ایس) سے تسلیم شدہ تجارتی یونینوں، جھارکھنڈ میں آئی سی سی یونٹ (اے آئی ٹی یو سی)، مہاراشٹر میں ٹی سی پی یونٹ (آئی این ٹی یو سی) اور کارپوریٹ آفس، کولکتہ (آئی این ٹی ٹی یو سی) کے نمائندوں نے اجرت کے تصفیے پر دستخط کیے ہیں جو کہ یکم نومبر 2017 سے10 سال کی مدت کے لیے ہے۔

*****

U.No.97

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1888643) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu