ریلوے کی وزارت

ریلوے نے اس مالی سال میں دسمبر 2022 تک فریٹ لوڈنگ سے 120478 کروڑ روپے کمائے


گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مال برداری کی آمدنی میں 16فیصد  اضافہ ہوا ہے

ریلوے نے 22 دسمبر تک 1109.38ایم ٹی  کی فریٹ لوڈنگ  کی

پچھلے سال  کی لوڈنگ یعنی 1029.96 ایم ٹی  کے مقابلے میں 8فیصد  کا اضافہ

Posted On: 02 JAN 2023 3:45PM by PIB Delhi

مشن موڈ پر، اس مالی سال 2022-23 کے پہلے نو مہینوں میں انڈین ریلویز کی فریٹ لوڈنگ گزشتہ سال کی اسی مدت کی لوڈنگ اور آمدنی سے تجاوز کر گئی۔

اپریل -دسمبر  2022 تک مجموعی بنیادوں پر، 1109.38 ایم ٹی  کی فریٹ لوڈنگ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی لوڈنگ  1029.96 ایم ٹی تھی ،  یعنی  اس سال  پچھلے سال کی لوڈنگ کے مقابلے میں 8فیصد   کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے نے گزشتہ سال کے 104040 کروڑ روپے کے مقابلے میں 120478 کروڑ روپے کمائے ہیں ۔ یہ رقم  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

ماہ  دسمبر  2022کے  دوران،  ابتدائی فریٹ لوڈنگ 130.66 ایم ٹی  رہی جبکہ دسمبر  2021میں یہ 126.8 ایم ٹی  تھی۔  اس سے  گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 فیصد  کے اضافے کا پتہ چلتا ہے۔ اس فریٹ لوڈنگ سے ریلوے کو 14573 کروڑ  روپے کی آمدنی ہوئی جبکہ  دسمبر  2021میں فریٹ لوڈنگ سے ہونے والی آمدی  12914 کروڑ روپے تھی، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا  ہے۔

 ’’ہنگری فار کارگو‘‘ منتر پر عمل کرتے ہوئے   انڈین ریلوے نے  کاروبار کرنے میں آسانی کی صورت حال  کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمتوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں جس کے نتیجے میں روایتی اور غیر روایتی اجناس دونوں راستوں سے ریلوے کے پاس نیا  ٹریفک آیا ہے۔  گاہکوں پر مرکوز نقطہ نظر  اور  بزنس ڈیولپمنٹ یونٹوں  کے کام  کے ساتھ  فوری پالیسی سازی  نے ریلوے  کو  یہ شاندار کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-25             



(Release ID: 1888058) Visitor Counter : 121