کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی زرعی اور ڈبہ بند خوراک کےغذائی اشیا کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال (23-2022) کی دوسری سہ ماہی میں 16 فیصد بڑھ کر 17.43 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں


سال 23-2022 کے لئے  مجموعی برآمداتی نشانہ  کا 74 فیصد  آٹھ ماہ میں حاصل کرلیا گیا (اپریل تا نومبر مالی سال 23-2022)

ڈبہ بند پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں 32.60 فیصدبڑھ کر  1310 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں

Posted On: 30 DEC 2022 4:08PM by PIB Delhi

مالی سال 22-2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال 23-2022 (اپریل - ستمبر) کے آٹھ ماہ کے اندر زرعی اور ڈبہ بند غذائی  اشیاکی برآمدات میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشل انٹیلی جنس اینڈ اسٹیٹکس (جی جی سی آئی اینڈ ایس) کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق،زرعی اور ڈبہ بند غذائی   اشیا کی برآمدکے فروغ کےا تھارٹی( اے پی ای ڈی اے) کے پروڈکٹس  کی مجموعی برآمدات مالی سال 23-2022 کے اپریل-نومبر مدت کے دوران  پچھلے مالی سال  کی اسی مدت کے 15.07 بلین ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد بڑھ کر 17.43 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اے پی ای ڈی اے (ڈبہ بند غذائی   اشیا کی برآمدکے فروغ کے تھارٹی)، جو کامرس اور صنعت کی وزارت کے تحت کام کرتی ہے، کے ذریعہ کئے گئے اقدامات  نے ملک کو مالی سال 23-2022 کے آٹھ ماہ کے دوران  23-2022 کے لئے  مقررہ برآمد کا 74 فیصد کے حصول میں مدد کی ہے۔

مالی سال 23-2022 کے لیے  ذرعی اور ڈبہ بند غذائی اشیا  باسکٹ کے لئے 23.56 بلین  ڈالر کا ایک  برآمداتی  نشانہ مقرر کیا گیا ہے اور رواں مالی سال  کے آٹھ ماہ کے دوران 17.435 بلین  ڈالر کی برآمد کا نشانہ  پہلے ہی حاصل کرلیاگیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشل انٹیلی جنس اینڈ اسٹیٹکس (جی جی سی آئی اینڈ ایس) کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق،  پچھلے سال  کی اسی مدت کے مقابلے میں  ڈبہ بند پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں 32.60 فیصد (اپریل-نومبر 2022) کااضافہ درج کیا گیا، جبکہ تازہ پھلوں کی برآمدمیں چار فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ،  اناج اور مختلف ڈبہ بند  اشیاء کی برآمدات میں گزشتہ سال کے پہلے آٹھ ماہ کے مقابلے میں 28.29 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

اپریل تا نومبر 2021 کے دوران 954 ملین ڈالر  کے برابر تازہ پھلوں کو برآمد کیا گیا تھا جو رواں مالی سال کی اسی مدت کے دوران 991 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ڈبہ بند  پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران زبردست اضافہ کے ساتھ  1310 ملین ڈالر تک  جاپہنچی جوکہ  پچھلی مالی سال کی اسی مدت کے دوران 988 ملین ڈالر تھی۔

دلہن کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران  پچھلے مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 90.49 فیصد کا  اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اسی مدت کے دوران  مسور کی برآمدات 206 ملین ڈالر (اپریل-نومبر 22-2021)  سے بڑھ کر 392 ملین ڈالر (اپریل-نومبر 23-2022) تک پہنچ گئی۔

مالی سال 23-2022 کے آٹھ ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات میں  39.26 فیصد کااضافہ دیکھا گیا جب  اس کی برآمد 2063 ملین ڈالر (اپریل-نومبر 22-2021) سے بڑھ کر 2873 ملین ڈالر (اپریل-نومبر 2022) تک پہنچ گئی۔ مالی سال 23-2022 کے آٹھ ماہ میں غیر باسمتی چاول کی برآمد میں 5 فیصد  کااضافہ دیکھا گیا جب اس کی برآمد پچھلے مالی سال کے 3930 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں مالی سال کی اسی مدت کے دوران 4109 ملین ڈالر ہوگئی۔

رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں پولٹری  پروڈکٹ  کی برآمدمیں 88.45 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ دیگر اناجوں کی برآمد  نے 12.90 فیصد کا اضافہ  درج کرایا۔ پولٹری پروڈکٹس کی  برآمدرواں مال سال کے آٹھ ماہ کے دوران 82 ملین ڈالر تھی جبکہ پچھلے  مالی سال کی اسی مدت کے دوران یہ برآمد 43 ملین ڈالر رہی تھی۔

اسی طرح، ڈیری پروڈکٹس کی برآمد نے 33.77 فیصدکا اضافہ درج کرایا جس کی برآمد اپریل -نومبر 2022 کے دوران بڑھ کر 421 ملین ڈالر  ہوگئی  جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران اس کی برآمد 315 ملین ڈالر رہی تھی۔

رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں گیہوں کی برآمدمیں 29.29 فیصد اضافہ کا دیکھا گیا، جبکہ اس کی برآمد اپریل - نومبر 2021 کے 1166 ملین ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر اپریل-نومبر 2022 کے دوران  1508 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

دیگر اناجوں کی برآمدات اپریل -نومبر 2021  کے619 ملین ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر اپریل-نومبر 2022 کے  699 ملین ڈالر تک پہنچ  گئی اور  مویشیوں  سے پیدا ہونے والے پروڈکٹس کی برآمد اپریل -نومبر 2021  کے  2665 ملین ڈالر  کے مقابلے میں بڑھ کر اپریل -نومبر   2022 کے دوران 2709 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔

اس حصولیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ،اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ایم انگموتھو نے کہا، ’’ہم  یہ  یقینی بنانے کے لئے کہ ملک سے کوالٹی،زرعی اور ڈبہ بندغذائی اشیا کی برآمد ہو، کسانوں ،برآمدکاروں، روسیسرز جیسے سبھی فریقوں کے ساتھ کام کرتے رہیں۔ ‘‘

 زرعی  اور ڈبہ بند غذائی اشیا کی برآمدات میں اضافہ مختلف ملکوں میں بی 2 بی نمائشوں کا انعقاد، ہندوستانی سفارت خانوں کی سرگرم  شراکت داری کے ذریعہ پروڈکٹ کے لئے مخصوص اور جنرل مارکٹنگ مہم کے ذریعہ نئے ممکنہ بازاروں کی تلاش جیسے زرعی اور ڈبہ بند غذائی اشیا کی برآمدات کے فروغ کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کا نتیجہ ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ساتھ  زرعی اور ڈبہ بند غذائی اشیا پر ورچوئل  خریدار  اور فروخت کنندہ  کی میٹنگوں  کے انعقاد کے ذریعہ ہندوستان میں رجسٹرڈ جغرافیائی انڈیکیشن (جی آئی) والے پروڈکٹس  اور امریکہ کے ساتھ  دستکاری  سمیت جی آئی پروڈکٹس کو فروغ دینے کے لئے  کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔

ہندوستان کی برآمدات کی تقابلی تفصیل: اے پی ای ڈی اے پروڈکٹس

 پروڈکٹس  ہیڈ

اپریل -نومبر 2021

اپریل -نومبر 2022

فیصد تبدیلی(اپریل - نومبر 2022)

امریکی ڈالر ملین میں

پھل اور سبزی

954

991

3.90

اناج کی تیاری اور مختلف ڈبہ بند اشیاء

2232

2863

28.29

میٹ،  ڈیری اور پولیٹری پروڈکٹس

2665

2709

1.65

باسمتی چاول

2063

2873

39.26

غیر باسمتی چاول

3930

4109

4.57

دیگر پروڈکٹس

3228

3890

17

میزان

15072

17435

15.68

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14535


(Release ID: 1887664) Visitor Counter : 155