تعاون کی وزارت
امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے مانڈیا کرناٹک میں میگا ڈیری کا افتتاح کیا
وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا ظہار کرتے ہوئے جناب امیت شاہ نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم وزیر اعظم کے اس دکھ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے
دوسو ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جانے والی میگا ڈیری کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔ وہاں روزانہ دس لاکھ لیٹر دودھ کو پروسیس کیا جائے گا اور دس لاکھ لیٹر دودھ کے پروسیس ہونے کے بعد یہاں کی صلاحیت کو بڑھا کر چودھ لاکھ لیٹر کیا جاسکتا ہے۔ اس سے لاکھوں کسانوں کے گھروں میں خوشیاں آئیں گی
اس وقت کرناٹک میں گاؤں کی سطح کی پندرہ ہزار دوسو دس امداد باہمی ڈیریاں ہیں جن میں ضلع کی سطح کی سولہ ڈیریوں کے ذریعہ چھبیس اعشاریہ دو دو لاکھ کسان روزانہ دودھ کی سپلائی کرتے ہیں اور اٹھائیس کروڑ روپیہ روزانہ چھبیس لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں جاتا ہے
ایم ایف کی مجموعی آمدنی 1975 میں چار کروڑ تھی جو اب بڑھ کر 25 ہزار کروڑ روپے ہوگئی ہے جن میں سے 80 فیصد کسانوں کے کھاتوں میں جاتا ہے
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ اور کوآپریشن کی وزارت اگلے تین برسوں میں ملک کی ہر پنچایت میں ابتدائی مرحلے کی ڈیری قائم کرے گ
Posted On:
30 DEC 2022 4:33PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج کرناٹک کے منڈیا میں میگا ڈیری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سری اڈیچونچناگیری مہاسمستھان مٹھ، منڈیا کے 72ویں پُجاری نرملانندناتھا مہاسوامی جی، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسواراج بومائی، سابق وزیر اعظم جناب ایچ ڈی دیوے گوڑا اور پارلیمانی امور اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی سمیت کئی معززین موجود تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پورا ملک دُکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعظم کے ساتھ ہے۔ امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہی ملک کے کسانوں نے وزارت زراعت سے تعاون کی ایک الگ وزارت کا مطالبہ کرتے آ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کہ انہوں نے ایک علیحدہ وزارت تعاون تشکیل دے کر کسانوں کی ترقی کی راہ ہموار کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ منڈیا میگا ڈیری کے افتتاحی پلیٹ فارم سے وہ ملک بھر کے کوآپریٹیو کارکنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ حکومت ہند کا فیصلہ ہے کہ کوآپریٹیو کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔
تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ 260 کروڑ روپے کی لاگت سے آج افتتاح کردہ میگا ڈیری روزانہ 10 لاکھ لیٹر دودھ پروسیس کرے گی اور اسے اس میں یومیہ 14 لاکھ لیٹر تک بڑھانے کی صلاحیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب 10 لاکھ لیٹر دودھ پراسیس ہوتا ہے تو لاکھوں کسانوں کے گھروں میں خوشحالی پہنچتی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ کرناٹک میں کوآپریٹو ڈیری بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ آج کرناٹک میں گاؤں کی سطح پر 15,210 کوآپریٹو ڈیریز ہیں، جن میں تقریباً 26.22 لاکھ کسان روزانہ اپنا دودھ پہنچاتے ہیں اور 16 ضلعی سطح کی ڈیریوں کے ذریعے روزانہ 26 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں 28 کروڑ روپے جمع کیے جاتے ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ 1975 میں کرناٹک میں روزانہ تقریباً 66,000 کلو دودھ پراسس کیا جاتا تھا۔ جبکہ آج روزانہ 82 لاکھ کلو سے زیادہ دودھ پراسیس کیا جاتا ہے۔
اور کل کاروبار کا 80 فی صد کسان کو جاتا ہے۔ تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ گجرات میں سفید انقلاب نے کسانوں کی قسمت بدل دی ہے اور امول کے ذریعے سالانہ تقریباً 36 لاکھ خواتین کے بینک کھاتوں میں 60,000 کروڑ روپے جمع کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرناٹک کے تمام کسان بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ امول اور نندنی اگلے تین برسوں میں کرناٹک کے ہر گاؤں میں بنیادی ڈیری قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ کرناٹک میں ایک بھی گاؤں ایسا نہیں ہوگا جہاں پرائمری ڈیری قائم نہ ہوئی ہو۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) اور تعاون کی وزارت اگلے تین برسوں میں ملک کی ہر پنچایت میں ایک بنیادی ڈیری قائم کرے گی۔ اس سلسلے میں مکمل ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی تین برسوں میں ملک بھر میں دیہات کی سطح پر دو لاکھ پرائمری ڈیریاں قائم کی جائیں گی۔ جن کے ذریعے ہندوستان ملک کے کسانوں کو سفید انقلاب سے جوڑ کر دودھ کے شعبے میں ایک بڑا برآمد کار بن کر ابھرے گا۔
امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ کرناٹک دودھ فیڈریشن کو امول کی طرف سے تکنیکی مدد، کوآپریٹو سیکٹر کی مدد اور مجموعی طور پر کام کاج کی مدد فراہم کی جائے گی اور اس کی تمام ضرورتوں کو وزارت تعاون کی طرف سے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اور کرناٹک مل کر پورے ملک کے دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ تعاون کے مرکزی وزیر نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کی قیادت میں حکومت کرناٹک کی اس بات کیلئے تعریف کی کہ اس نے 5 روپے فی لیٹر کی شرح سے سال کے دوران ڈی بی ٹی کے ذریعے دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست 1,250 کروڑ روپے جمع کرنے کو یقینی بنایا۔ جناب امیت شاہ نے کہا کہ جناب بومئی کی قیادت والی حکومت ڈی بی ٹی کے ذریعے دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کے کھاتوں میں سالانہ 1,250 کروڑ روپے قرض دے رہی ہے۔ یہرقم کشیر بھاگیہ اسکیم کے ذریعے بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھی ہے۔ 51,000 سرکاری اسکولوں میں 65 لاکھ اور 64,000 آنگن واڑیوں میں 39 لاکھ بچوں کو دودھ فراہم کیا جا رہا ہے۔ جناب امت شاہ نے ڈیری کے ذریعے منڈیا ضلع کے تمام کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی کوششوں کے لیے منڈیا دودھ پروڈیوسرز کمیٹی کے چیئرمین کو مبارکباد دی۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No: 1454
(Release ID: 1887631)
Visitor Counter : 155