صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 اَپ ڈیٹ


چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ سے ہندوستان آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو روانگی سے قبل لازمی طور سے آر ٹی پی سی آر جانچ کرانی ہوگی اور یکم جنوری 2023 سے ایئر سویدھا پورٹل پر جانچ رپورٹ اَپ لوڈ کرنی ہوگی

یہ جانچ تمام بین الاقوامی مسافروں کے ہندوستان آنے پر رینڈم 2 فیصد جانچ کے علاوہ ہے

Posted On: 29 DEC 2022 3:07PM by PIB Delhi

چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ سے ہندوستان کا سفر کرنے والے بین الاقوامی مسافروں کو ؍موجودہ مقام سے روانہ ہونے سے قبل لازمی طور سے آر ٹی پی سی آر جانچ کرانی ہوگی اور یکم جنوری 2023 سے ایئر سویدھا پورٹل پر کووڈ منفی آر ٹی پی سی آر جانچ رپورٹ اَپ لوڈ کرنی ہوگی۔ ہندوستان کا سفر کرنے 72گھنٹوں کے اندر جانچ کی جانی ضروری ہے۔

یہ ضرورت روانگی کے بعد ہندوستان آنے پر تمام بین الاقوامی اڑانوں کے، تمام بین الاقوامی مسافروں کے رینڈ م 2 فیصد جانچ کے علاوہ ہے۔

یہ پہل دنیا بھر میں خاص طور سے مذکورہ ممالک میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ میں ہونے والے اضافے کو دیکھتے ہوئے کی جارہی ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14490)



(Release ID: 1887374) Visitor Counter : 158