صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کچھ ممالک میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر فارما کمپنیوں کے ساتھ ضروری ادویات کی صورتحال کا جائزہ لیا


فارما کمپنیوں نے عالمی سپلائی چین کے منظر نامے پر گہری نظر رکھنے کو کہا

کووڈ ادویات سمیت تمام ادویات کے مناسب اسٹاک اور دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا

Posted On: 29 DEC 2022 5:34PM by PIB Delhi

نئی دلی،29 دسمبر، 2022/ صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج یہاں ایک وی سی کے ذریعے فارما کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ کووڈ مینجمنٹ دوائیوں کی حالت، مناسبیت اور پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا، تاکہ بھارت کسی بھی صورت حال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تیار ہو سکے ۔  یہ جائزہ میٹنگ دنیا بھر کے کچھ ممالک میں کووڈ19 کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037RN5.jpg

ایک پریزنٹیشن کے ذریعے مرکزی وزیر کو ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملک میں کووڈ وبا کے دوران انمول تعاون کے لئے فارما کمپنیوں کی تعریف کی اور مبارکباد دی۔ "بھارت کی دواسازی کی صنعت مضبوط، لچکدار اور جوابدہ ہے۔ یہ ان کی طاقت کی وجہ سے ہے کہ ہم وبائی  کے دوران نہ صرف اپنی مانگ  کو پورا کر سکے بلکہ 150 ممالک کو ادویات فراہم کرنے کے پوزیشن میں بھی رہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ  کامیابی ادویات کے معیار میں  کوئی کمی یا قیمتوں میں کوئی اضافہ کیے بغیر حاصل  کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HLW0.jpg

فارما کمپنیوں سے کہا گیا کہ وہ عالمی سپلائی چین کے منظر نامے پر گہری نظر رکھیں۔ ان سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اے پی آئیز کی پیداوار اور دستیابی کے ساتھ ساتھ کووڈ کے انتظام کے لیے ضروری ادویات کی تشکیل پر بھی گہری نظر رکھیں۔ ان سے کہا گیا کہ وہ خوردہ سطح تک سپلائی چین میں کووڈ ادویات سمیت تمام ادویات کے مناسب اسٹاک اور دستیابی کو یقینی بنائیں۔

فارما کمپنیوں نے مرکزی وزیر کے زیر صدارت بروقت جائزہ میٹنگ کی ستائش کی اور اپنی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ کووڈ ادویات کی سپلائی چین کو منظم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

جائزہ میٹنگ کے دوران صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن، سکریٹری (فارما)، محترمہ ایس اپرنا، این پی پی اے کے چیئرمین،  جناب کملیش پنت، ڈی سی جی آئی، ڈاکٹر وی جی سومانی، اور دوا ساز کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔

۔۔۔

ش ح۔و ا ۔ ع ا

U14501



(Release ID: 1887360) Visitor Counter : 130