مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے بھارت کے شہری بحالی کے سفر کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیےدو  اہم اقدامات کا آغاز کیا

Posted On: 28 DEC 2022 4:31PM by PIB Delhi

نئی دلی،28 دسمبر، 2022/

  • تمام کلیدی مالیاتی پیمانوں کی قوت کی بنیاد پر یو ایل بیز کا جائزہ لینے، اعتراف کرنے اور انعام دینے کے لیے 'سٹی فنانس رینکنگ' شروع کی گئی۔
  • ‘شہری خوبصورتی کی مقابلہ آرائی ’کا مقصد بھارت میں شہروں اور وارڈوں کی طرف سے خوبصورت، اختراعی اور جامع عوامی جگہیں بنانے کے لیے کی جانے والی تبدیلی کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کو تسلیم کرنا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہرجیت سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ‘‘سٹی فنانس رینکنگ 2022’’ کا مقصد یو ایل بیز کو تین مالیاتی پیمانوں یعنی وسائل کا استعمال اخراجات کی کارکردگی اور مالی حکمرانی کے نظام کی قوت کی بنیاد پر  ان کاجائزہ لینا، اعتراف کرنا اور انہیں انعام دینا ہے۔ وہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں وزارت کے دو اہم اقدامات ‘سٹی فنانس رینکنگ، 2022’ اور ‘سٹی بیوٹی کمپیٹیشن’  (شہری خوبصورتی کا مقابلہ) کا آغاز کیا گیا۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JVUH.jpg

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری، ‘سٹی فنانس رینکنگ 2022’ کے لیے مسودہ رہنما خطوط اور درجہ بندی کا فریم ورک جاری کرتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W845.jpg

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری، ‘سٹی بیوٹی کمپی ٹیشن 2022’ کے لیے رہنما خطوط کا مسودہ جاری کرتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004S3OW.jpg

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری، ‘سٹی فنانس رینکنگ’اور ’سٹی بیوٹی کمپی ٹیشن’ کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وزیر موصوف نے کہا کہ مئی 2014 میں جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عہدہ سنبھالا تو انہوں نے شہر کاری کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں  نے شہری کاری کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور اسے جیتنے کا عہد کیا۔ فلیگ شپ اسکیمیں جیسے سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) جہاں حکومت کا پروجیکٹ جن آندولن بن کر ختم ہوا، پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) اور ایس بی ایم  2.0 شروع  کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد فضلہ کی پروسیسنگ اور مینجمنٹ کی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بھارت نے دنیا بھر میں کہیں بھی شروع کیے گئے شہری احیاء کے سب سے زیادہ پرجوش منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔"

آج شروع کیے گئے ان اقدامات کے پس پشت نظریے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب ہردیپ ایس پوری نے کہا کہ یہ خیال عزت مآب وزیر اعظم کی طرف سے آیا جب انہوں نے اس سال جون میں تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے ملاقات کی اور انہوں نے اس کانفرنس کے دوران مالیاتی امور میں میونسپل اداروں کے درمیان صحت مند مقابلہ آرائی کو بڑھانے کے لیے پورے بھارت کے شہروں کے لیے ایک وژن کا خاکہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ اگر آپ  کا صحت مند مالیات شعبہ ہے تو ، اگر آپ کا طریقہ کار شفاف ہے تو زمین کی قیمت بڑھ جاتی ہے اور یہی اس منصوبے کی خوبصورتی ہے جو شروع کیا جا رہا ہے۔

'سٹی بیوٹی کمپیٹی شن' (شہری خوبصورتی کا مقابلہ) پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر  موصوف نے کہا کہ یہ بھارت میں شہروں اور وارڈوں کی طرف سے عوامی مقامات  کو خوبصورت، اختراعی اور جامع  بنانے کے لیے کی جانے والی تبدیلی کی کوششوں کی حوصلہ افزائی اور ان کا اعتراف کرنا ہے۔

'سٹی فنانس رینکنگ، 2022':

'سٹی فنانس رینکنگ، 2022' کا مقصد بھارت کے شہروں (شہری مقامی اداروں یا یو ایل بی) کو ان کی موجودہ مالیاتی صحت کے معیار اور مالی کارکردگی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری کی بنیاد پر  ان کا جائزہ لینا، اعتراف کرنا اور انعام دینا ہے۔

درجہ بندی کا مقصد شہر/ ریاستی حکام اور فیصلہ سازوں کو میونسپل مالیاتی اصلاحات کو نافذ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ حصہ لینے والے یو ایل بیز کا جائزہ میونسپل فنانس اسسمنٹ کے تین کلیدی پیمانوں میں 15 اشاریوں  پر کیا جائے گا، یعنی: (i) وسائل کو متحرک کرنا، (ii) اخراجات کی کارکردگی اور (iii) مالی حکمرانی ۔ شہروں کو قومی سطح پر درج ذیل چار آبادی کے زمروں میں سے کسی ایک کے تحت ان کے اسکور کی بنیاد پر درجہ دیا جائے گا: i)  ) 40 لاکھ سے زیادہ آبادی والے ii)  )   دس سے چالیس لاکھ آبادی والے (iii)  ایک لاکھ سے دس لاکھ کی آبادی والے (iv) 100,000 سے کم آبادی کے ہر زمرے میں سرفہرست 3 شہروں کو قومی سطح کے ساتھ ساتھ ہر ریاست/ ریاست کے کلسٹر کے اندر ان کا جائزہ لیا  جائے گا اور انعام دیا جائے گا۔ حصہ لینے والے یو ایل بیز کو www.cityfinance.in پر بنائی گئی آن لائن سہولت کے ذریعے مطلوبہ ڈیٹا/ دستاویزات (بشمول آڈٹ شدہ اکاؤنٹس، سالانہ بجٹ، اور خود رپورٹ شدہ کارکردگی کے اعداد و شمار) جمع کرانے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

سٹی فنانس رینکنگ یو ایل بیزکا تجزیہ کرنے اور ان کی مالی کارکردگی میں ان علاقوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کرنے کی ایک کوشش ہے جہاں وہ مزید بہتری لا سکتے ہیں، تاکہ اپنے شہریوں کو معیاری بنیادی ڈھانچہ اور خدمات فراہم کر سکیں۔ درجہ بندی شہر/ ریاستی حکام کے لیے میونسپل مالیاتی اصلاحات کو نافذ کرنے کے لیے ایک مستقل محرک کا کام کرے گی۔ ریاستی اور قومی سطح پر، درجہ بندی میونسپلٹیوں کے حاصل کردہ نتائج کو نمایاں کرے گی اور کلیدی پالیسی سازوں کو شہری بلدیاتی اداروں کی مالی حالت کے بارے میں اہم بصیرت فراہم کرے گی۔ یو ایل بیز مالیاتی درجہ بندی میں حصہ لے کر بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ وہ دوسرے شہروں کے مقابلے اپنی کارکردگی کا خود جائزہ لے سکیں گے، جو مستقبل میں خود کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کر سکتی ہے۔ تمام ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام  4500  سے زیادہ شہروں/شہری بلدیاتی ادارے (یو ایل بیز) سٹی فنانس رینکنگ 2022 میں شرکت کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

'سٹی فنانس رینکنگ، 2022' مالی طور پر صحت مند، شفاف اور پائیدار شہروں کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط میونسپل فنانس ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرے گی۔

شہری خوبصورتی کا مقابلہ:

‘سٹی بیوٹی کمپیٹی شن’ (شہری خوبصورتی کا مقابلہ)  کا مقصد بھارت میں شہروں اور وارڈوں کی طرف سے خوبصورت، اختراعی اور جامع عوامی مقامات بنانے کے لیے کی جانے والی تبدیلی کی کوششوں کی حوصلہ افزائی اور اعتراف  کرنا ہے۔

شہروں کے وارڈوں  اور عوامی مقامات کو پانچ بڑے پیمانوں پر جائزہ لیا جا ئے گا جن میں (i) رسائی (ii) سہولیات (iii) سرگرمیاں (iv) جمالیات اور (v) ماحولیات شامل ہیں۔ سٹی بیوٹی کمپٹی شن  میں شہر کی سطح پر سب سے خوبصورت وارڈز اور خوبصورت عوامی مقامات کے لیے عزت افزائی کی جائے گی۔ جب کہ منتخب وارڈوں کو شہر اور ریاستی سطح پر، ریاستی سطح پر، شہروں میں سب سے خوبصورت عوامی مقامات کو شہری سطح پر عزت افزائی کی جائے گی جس میں آبی وسائل ، سبز مقامات، سیاحتی /وراثتی مقامات اور بازار/تجارتی مقامات کو پہلے ریاستی اور پھر قومی سطح پر ایوارڈ دینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔  امید کی جاتی ہے کہ وارڈوں  اور شہروں کے درمیان صحت مند مقابلہ شہری بلدیاتی اداروں کو اپنے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کرے گا اور شہری مقامات کو خوبصورت، پائیدار اور جامع بنائے گا۔

وارڈوں  اور شہروں کے اندراجات کا تجزیہ ایک خودمختار جیوری کے ذریعے کی جائے گی جس میں شہری منصوبہ بندی، ڈیزائن، انجینئرنگ، ثقافت کے ماہرین، ماہرین ماحولیات اور دیگر جیسے مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہو سکتے ہیں۔

مقابلہ کرنے والے وارڈ  اور شہر سٹی بیوٹی پورٹل پر اپنے اندراجات جمع کرائیں گے جسے وزارت کے نالج پارٹنرز - ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج آف انڈیا کے ذریعہ ڈیزائن کیا جائے گا۔ داخل ہونے والوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کا وارڈ/عوامی مقامات اشارے کے ایک سیٹ کے ساتھ متعلقہ اہلیت کو پورا کرتا ہے۔ اندراجات کا فیصلہ جیوری کرے گا۔ جیوری کی سہولت کے لیے، تیسرے فریق کی آزادانہ تشخیص بھی کی جائے گی۔ جیتنے والے اندراجات پر جیوری کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

سٹی بیوٹی کمپٹی شن میں شرکت رضاکارانہ ہے۔ تاہم، تمام وارڈز اور شہروں کو شرکت کی ترغیب دی جاتی ہے، کیونکہ اس سے ان کے درمیان صحت مند مسابقت پیدا ہوگی، جبکہ  سماج میں  ملکیت اور فخر کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی یہ پہل  وارڈوں اور شہروں کو آگے آنے اور عوامی مقامات کو خوبصورت بنانے اور اپنی مالامال وراثت کو محفوظ رکھنے کے ان کے اقدامات کو اجاگر کرے گا۔

۔۔۔

ش ح۔و ا ۔ ع ا                                                   

U14462



(Release ID: 1887181) Visitor Counter : 136