قبائیلی امور کی وزارت

     قبائلی امور کی وزارت کے      این ای ایس ٹی ایس نے فیوچر انجینئر پروگرام کے لئے ایکلویہ ماڈل اسکولوں کے اساتذہ کے لئے دو روزہ اہلیت سازی پروگرام کے لئے امیزون کے ساتھ شراکت داری کی


این ای ایس ٹی ایس اور امیزون کے درمیان تعاون ڈیجیٹل تعلیم کے شعبے میں اساتذہ اور طلباء کو بااختیار بنائے گا:ارجُن مُنڈا

Posted On: 28 DEC 2022 4:20PM by PIB Delhi

اہم   جھلکیاں:

  • 6 ریاستوں کے 54ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں-ای ایم آر ایس کے طلباء کے لئے 28 اور 29دسمبر 2022 کو دو روزہ فیس-ٹو-فیس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
  • تربیتی ورکشاپ میں ڈاٹا –کوڈنگ صلاحیت تک تمام طرح سے آسان کمپیوٹیشنل صلاحیت کے لئے طلباء پر اُجاگر کرنے کے توسط سے قبائلی اور دیگر برادریوں کے لئے کمپیوٹری سائنسی تعلیم کی ابتدائی رسائی کے بارے میں ایک مختصر معلومات شامل ہے۔

قبائلی امور کی وزارت کے تحت قبائلی طلباء کے لئے قومی تعلیمی کمیٹی (این ای ایس ٹی ایس)نے لرننگ لنکس فاؤنڈیشن (ایل ایل ایف)کے تعاون سے امیزون فیوچر انجینئرپروگرام (سی ایس آرپروگرام )کو نافذ کرنے کے لئے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں –ای ایم آر ایس کے اساتذہ کے لئے دو روزہ فیس –ٹو-فیس اہلیت سازی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ قبائلی طلباء کے لئے قومی تعلیمی کمیٹی اور امیزون کے درمیان تعاون ڈیجیٹل تعلیم کے شعبے میں اساتذہ اور طلباء کو بااختیار بنائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دہائی میں اس پہل سے دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ ڈیجیٹل مواصلت شروع کرنے میں مدد ملے گی۔جناب منڈا نے کہا کہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے طلباء کو فیوچر انجینئرپروگرام سے کافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا ’’فیوچر انجینئرپروگرام ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے قبائلی طلباء کے لئے کمپیوٹر کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے میں ایک اہم قدم کی شکل میں کام کرے گا۔‘‘

01.jpg

02.jpg

03.jpg

مرحلہ-1میں 28 اور 29دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں ینگ مینس کرشین ایسوسی ایشن آڈیٹوریم(وائی ایم سی اے) میں دو روزہ فیس –ٹو-فیس تربیتی ورکشاپ منعقد کی جارہی ہے۔مقاصد میں سے ایک یہ ہے کہ امیزون فیوچر انجینئر (اے ایف ای)پروگرام کو 6ریاستوں، آندھرپردیش، گجرات، مدھیہ پردیش، اُڈیشہ، راجستھان اور تلنگانہ میں تقریباً 54ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں کمپیوٹر لیب سمیت ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے تک رسائی والے اسکولوں میں مزید مستحکم سرگرم انٹرنیت کنکٹی وٹی کی سہولت دستیاب کرانا ہے۔کورس ماڈیول میں کمپیوٹر سائنس فنڈامنٹل ، کوڈنگ کا تعارف، لاجیکل سیکوینسنگ ، لرننگ لوپس، کوڈ ڈاٹ، اوآر جی جیسے اوپن سکیور سورس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے بلاک پروگرامنگ ، ٹیک اسپیس پر بات چیت کے لئے کلاس چیت سیشن،  مختلف تکنیکی پہل وغیرہ شامل ہوں گی۔

جدید اطلاعاتی ٹیکنالوجی، سائنس ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ، ریاضی-ایس ٹی ای ایم تعلیم میں مستقبل کے کیریئر کے لئے طلباء کی تیاریوں کی ابتدائی کارکردگی کو اہل بنائے گی۔لرننگ  لنکس فاؤنڈیشن (ایل ایل ایف)ایک سماجی تنظیم ہے، جو امیزون فیوچر انجینئرپروگرام کے لئے کام کررہی ہے اور جو ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ کے لئے کمپیوٹیشنل اہلیت تربیت کے شعبے میں بے مثال ہے۔

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے اساتذہ کے لئے مجوزہ تربیتی ورکشاپ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے طلباء میں کمپیوٹر سائنس کی صلاحیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اسکولوں میں معیاری آئی ٹی تعلیم تک رسائی بنانے میں ایک اہم قدم کے شکل میں کام کرے گی۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14460)



(Release ID: 1887126) Visitor Counter : 143