عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے گزشتہ ساڑھے آٹھ سالوں میں بھارت کے نوجوانوں کے لیے مستقبل کی راہیں تشکیل دی ہیں
وزیر موصوف نے اتر پردیش کے گجرولا میں ‘‘نئے نوجوان ووٹروں کے ساتھ ایک مذاکرہ’’ سے خطاب کیا
‘‘نیا بھارت کھلا، مستقبل پر مبنی اور اپنے ترقی پسندانہ نظریات کےلیے جانا جاتا ہے اور ہمارے ملک کی ترقی نوجوانوں کے کندھوں پر ہے’’: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وزیر موصوف نے اتر پردیش کے نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت سے ہر طرح کی مدد کا وعدہ کیا تاکہ وہ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ اور بایو ٹکنالوجی کے محکمے کے ذریعہ سیڈ فنڈنگ کے ذریعہ اختراعات اور اسٹارٹ اپس سے متعلق نئے پروجیکٹوں کو شروع کریں
Posted On:
27 DEC 2022 6:05PM by PIB Delhi
نئی دلی،27 دسمبر، 2022/ سائنس اور ٹیکنالوجی ، زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ 8 سال سے زیادہ عرصے میں بھارت کے نوجوانوں کے لیے مستقبل کی راہیں پیدا کی ہیں۔
یہاں وینکٹیشورا یونیورسٹی میں ‘‘نئے نوجوان ووٹروں کے ساتھ ایک مذاکرہ’’ سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ، نریندر مودی حکومت کے ذریعے شروع کی گئی دور اندیش اصلاحات نے نوجوانوں کو ایک نئی امید فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکوں کے عالمی کلب میں بھارت کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے اور پوری دنیا اب بھارت کو سمجھنے اور اس کے ساتھ جڑنے کی خواہش مند ہے۔
وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے جب انہوں نے یوتھ کانووکیشن کی تقریب میں کہا تھا کہ ‘‘پوری دنیا بھارت کے نوجوانوں کو امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ کیونکہ آپ ملک کے گروتھ انجن ہیں اور بھارت دنیا کا گروتھ انجن ہے’’، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، نیو انڈیا کھلا، مستقبل پر مبنی اور اپنے ترقی پسند خیالات کے لیے جانا جاتا ہے اور ہمارے ملک کی ترقی نوجوانوں کے کندھوں پر ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوان ووٹروں کو یاد دلایا کہ کئی دہائیوں سے غیر مستحکم اور مخلوط حکومتیں تھیں جن کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ دنیا بھر میں بھارت کے مستقبل کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔ لیکن، 2014 میں، بھارت کے لوگوں نے ایک مستحکم حکومت کا انتخاب کیا جس نے پالیسیوں اور کام کے کلچر میں بھی استحکام پیدا کیا اور تبدیلی کے لیے ایک مضبوط بنیاد ڈالی ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مستقبل کے وژن کو پورا کریڈٹ دیا جنہوں نے 2015 کے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں لال قلعہ کی فصیل سے ‘‘اسٹارٹ اپ انڈیا اسٹینڈ اپ انڈیا’’ کی کال دی تھی جس نے عوامی دلچسپی کا آغاز کیا اور اس کے نتیجے میں بھارت میں سٹارٹ اپس کی تعداد 2014 میں محض 350 تھی 2022 میں بڑھ کر 80,000 سے زیادہ ہوگئی جس میں 85 یونیکورن بھی شامل ہیں (جن کی قدر ایک ارب سے زیادہ ہے)۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ، ‘‘اس صدی کو بھارت کی صدی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر میں بھی یکساں مہارت حاصل ہو۔’’ انہوں نے کہا کہ ، طلبہ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ اپنا پہلا قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔ جدت کی راہ پر گامزن ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا کل کا سفر بھی زیادہ تخلیقی ہوگا۔
وزیر موصوف نے نوجوان ووٹروں کو بتایا کہ حکومت نے نوجوانوں کی ہنر مندی اور نئے اداروں کی تشکیل کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پہلی آئی ٹی آئی 1950 میں قائم ہونے کے بعد، اس کے بعد کی سات دہائیوں میں صرف 10 ہزار آئی ٹی آئی بنائے گئے، جب کہ مودی حکومت کے گزشتہ 8 سالوں میں ملک میں تقریباً 5 ہزار نئے آئی ٹی آئیز قائم کیے گئے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں آئی ٹی آئی میں 4 لاکھ سے زیادہ نئی سیٹوں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کی کامیابی میں صنعتی تربیتی اداروں کا بڑا رول ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی محسوس کی کہ کوڈنگ، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، تھری ڈی پرنٹنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، ٹیلی میڈیسن وغیرہ جیسے نئے کورسز آئی آئی ٹی میں فراہم کیے جارہے ہیں۔
وزیر موصوف نے ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ اور محکمہ بایو ٹکنالوجی کی سیڈ فنڈنگ کے ذریعہ اختراعات اور اسٹارٹ اپس سے متعلق نئے پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لئے اپنی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت سے اتر پردیش کے نوجوانوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
۔۔۔
ش ح۔و ا ۔ ع ا
U–14431
(Release ID: 1886982)
Visitor Counter : 154