امور داخلہ کی وزارت

منی پور میں امن کے عمل کو نمایاں طور پر فروغ دینے کے لیے، حکومت ہند اور منی پور کی حکومت نے  منی پور کے ایک باغی گروپ زیڈ یو ایف کے ساتھ  آپریشن کےخاتمے کے معاہدے پر آج نئی دہلی  میں  دستخط کیے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق اور داخلہ اور  کوآپریشن کے  مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں حکومت ہند نے شمال مشرق میں انتہاپسندی کو ختم کرنے اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 27 DEC 2022 6:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے’ انتہاپسندی سے پاک اور خوشحال شمال مشرق‘ کو پورا  کرتے ہوئے اور داخلہ اور کوآپریشن کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں حکومت ہند اور منی پور کی حکومت نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے سرگرم  زیلیان گرونگ یونائیٹڈ فرنٹ (زیڈ یو ایف) کے ساتھ آج نئی دہلی میں  آپریشن کے خاتمہ کا معاہدہ کیا۔ یہ معاہدہ منی پور میں امن کے عمل کو  خاص طور سے فروغ دے گا۔ اس معاہدے پر مرکزی وزارت داخلہ اور منی پور کی حکومت کے سینئر  افسران اور زیڈ یو ایف  کے نمائندوں نے منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این۔ برین سنگھ کی موجودگی میں دستخط کئے۔

مسلح گروپ کے نمائندوں نے تشدد ترک کرنے اور ملک کے قانون کے مطابق پرامن جمہوری عمل میں شامل ہونے پررضامندی ظاہر کی۔ اس معاہدے میں مسلح کیڈروں کی بحالی اور بازآبادکاری  کا التزام ہے۔ رضامندی والے بنیادی ضابطوں پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ مانیٹرنگ گروپ تشکیل دیا  جائے گا۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14429



(Release ID: 1886961) Visitor Counter : 102