زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

آئی سی اے آر –این آئی ایچ ایس اے ڈی، بھوپال کے ذریعے تیار کردہ’مرغیوں کے لئے غیر سرگرم کم مرض پید اکرنے والے ایوین اِنفلوئنزا (ایچ9این 2)ٹیکے ‘کی ٹیکنالوجی کی منتقلی

Posted On: 27 DEC 2022 5:04PM by PIB Delhi

آئی سی اے آر-این آئی ایچ ایس اے ڈی، بھوپال کے ذریعے تیار کردہ’مرغیوں کے لئے غیر سرگرم کم مرض پیدا کرنے والے ایوین انفلوئنزا (ایچ9این 2)ٹیکے کو آج میسرز گولبین انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ سکندرآباد ، میسرز وینکٹیشورہیچریز پرائیویٹ لمٹیڈ پونے، میسرز اِنڈو ویکس پرائیویٹ لمٹیڈ گڑگاؤں اور میسرز ہیسٹر بایوسائنسز لمٹیڈ ، احمد آباد کو منتقل کردیا گیا۔یہ سہولت این اے ایس سی، نئی دہلی میں ایگرینوویٹ انڈیا لمٹیڈ(اے جی آئی این)کے ذریعے فراہم کی گئی۔اس پروگرام میں ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک ، سیکریٹری (ڈی اے آر ای)اور ڈائریکٹر جنرل (آئی سی اے آر)اور سربراہ، اے جی آئی این، ڈاکٹر بی این ترپاٹھی، ڈی ڈی جی(مویشی سائنس)، ڈاکٹر پروین ملک سی ای او ایگرینوویٹ انڈیا لمٹیڈ ، ڈاکٹر انیکیت سانیال، ڈائریکٹر آئی سی اے آر-این آئی ایچ ایس اے ڈی، تجارتی فرموں کے نمائندے، آئی سی اے آر اور اے جی آئی این کے دیگر افسران شامل ہوئے۔

ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک نے ایچ 9این 2وائرس کے لئے پہلے سودیشی ٹیکے کی تیاری میں آئی سی اے آر –این آئی ایچ ایس اے ڈی کے سائنسدانوں کی سنجیدہ کوششوں کی ستائش کی اور صنعتی دنیا کو اس کی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سلسلے میں کوششوں کے لئے ایگرینوویٹ انڈیا لمٹیڈ (اے جی آئی این)کی ستائش کی ڈی ڈی جی (اے ایس)نے زور دے کر کہا کہ یہ ٹیکہ ہندوستان اور غیر ممالک دونوں ہی بازاروں کے معیار پر کھڑا اترے گا۔یہ ٹیکہ بیماری سے ہونے والے اقتصادی نقصان کو کم کرکے مرغی پروری میں لگے ہوئے کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں اہم تعاون دے گا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14423)



(Release ID: 1886952) Visitor Counter : 127