عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پرشاسن گاؤں کی اور 2022نے شکایات عامہ کے ازالے اور سروس ڈیلوری ایپلی کیشنز کو نمٹانے میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔ ویژن انڈیا۔2047 پر ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں ضلع کی سطح کی ورکشاپس کا انعقاد
شکایات عامہ کے 53.80 لاکھ معاملوں کونمٹایا گیا، 310 لاکھ سروس ڈیلوری ایپلی کیشنز کو نمٹایا گیا
ضلع کی سطح پر گورننس میں 949 اختراعی اقدامات شکایات عامہ کے ازالے کی 563 کامیابی کی داستانیں رپورٹ ہوئیں
دوسو ستاون اضلاع میں ویژن انڈیا ۔2047 کے ضلع سطح کے دستاویزات تیار کئے گئے
Posted On:
27 DEC 2022 4:11PM by PIB Delhi
حکومت نے انیس سے پچیس دسمبر 2022 کا ہفتہ ، امرت کال میں دوسرے سوشاسن سپتاہ (گڈگورننس ویک ) کے طور پر منایا ۔ عزت مآب وزیر اعظم نے اس اقدام سے جڑے ہر شخص کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بڑی حوصلہ افزاء بات ہے کہ اس سال بھی پرشاسن گاؤں کی اور مہم گڈ گورننس ویک کا حصہ بنی رہی۔
انیس دسمبر 2022 کو جتیندر سنگھ جی نے دوسری ملک گیر مہم پرشاسن گاؤں کی اور کا آغاز کیا تھا۔ اس پروگرام میں 2700 افسران شامل ہوئے تھے جن میں ضلع کلکٹر، چیف سکریٹریز، ایڈیشنل چیف سکریٹریز اور 36 ریاستوں / مرکزی انتظام والے علاقوں کے اے آر سکریٹریز اور مرکزی وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔
سوشاسن سپتاہ 2022 میں شکایات عامہ کے ازالے اور سروس ڈیلوری میں بہتری لانے کی دوسری ملک گیر مہم چلائی گئی۔ پرشاسن گاؤں کی اور 2022 کے دوران اہم پیش رفت دیکھنے کو ملی۔ 53.80 لاکھ شکایات عامہ کا ازالہ کیا گیا، 310 لاکھ سروس ڈیلوری ایپلی کیشنز کو نمٹایا گیا۔ گورننس میں 949 اختراعی اقدامات کئے گئے اور جی جی ڈبلیو 22 پورٹل پر 257 ویژن انڈیا ضلع کی سطح کے دستاویزات اپ لوڈ کئے گئے۔
23 دسمبر 2022 کو ہندوستان کے تمام 768 اضلاع میں ضلع کی سطح کی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، جہاں اختاع اور ویژن انڈیا 2047پر بات ہوئی۔ ضلع سطح کی ورکشاپس کی سربراہی ایک سینئر ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر نے کی جو اس ضلع میں ڈسٹرکٹ کلکٹر کے طور پر خدمت انجام دے چکا ہو۔ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے لیفٹیننٹ جنرل صاحبان نے باقاعدگی سے پیغامات دے کر اور ٹوئیٹ کرکے پرشاسن گاؤں کی اور مہم میں ساتھ دیا۔ عملے،شکایات عامہ اور پنشن کی وزارت کی پارلیمانی قائمہ کمیٹی نے اپنی 121 ویں رپورٹ مین پرشاسن گاؤں کی اور مہم کی زبردست کامیابی کاذکر کیا ہے اور سفارش کی ہے کہ اس طرح کی مہم جلدی جلدی چلائی جانی چاہئیں۔
پرشاسن گاؤں کی اور مہم اور گڈ گورننس ویک 2022 جیسے پروگرام حکومت کے اس مجموعی نظریئے کی طاقت کی علامت ہیں جس میں مرکزی حکومت کے افسران نے ریاستی سرکاری افسران کے ساتھ اور تحصیل کی سطح تک ضلع افسران کے ساتھ مل کر کام کیا اور زیادہ سے زیادہ گورننس کم سے کم گورنمنٹ کے حکومت کے ماڈل کو آگے لے کر گئے۔
*****
U.No:14425
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1886945)
Visitor Counter : 168