وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے حیدرآباد میں دو   خفیہ مینوفیکچرنگ لیبز پر چھاپہ کے دوران تقریباً 50 کروڑ کی مالیت کی تقریباً 25 کلو گرام میفیڈرون ضبط کی، 7 گرفتار

Posted On: 26 DEC 2022 5:53PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس ریونیو ( ڈی آر آئی ) کے اہلکاروں نے حیدرآباد میں دو خفیہ میفیڈرون مینوفیکچرنگ لیباریٹریز کا  پتہ لگایا  اور اس کے  ماسٹر مائنڈ  یعنی سرغنہ اور فائنانسر کو گرفتار کرکے پورے نیٹ ورک کو  پوری طرح سے غیرموثر بنا دیا ہے۔  ڈی آر آئی کے اہلکاروں نے تیار شدہ 24.885 کلو گرام میفیڈرون ضبط کی، جس کی قیمت گرے مارکیٹ میں 49.77 کروڑ روپئے ہے، اور اس کے ساتھ ہی  تیاری کے مرحلے میں لگائی گئی اشیا  18.90 لاکھ روپئے  کی فروخت قیمت ، اہم خام مال،  مشینری اور اسمگلنگ کے لیے استعمال  کی گئی گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا۔

مخصوص خفیہ جانکاری کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے، ڈی آر آئی نے 21 دسمبر 2022 کو  سرعت اور پورے تال میل کے ساتھ ضروری قدم اٹھانا شروع کیا اور دو خفیہ لیباریٹریز کا پردہ فاش کیا۔ ان دونوں ہی جگہوں پر  میفیڈرون تیار کرنے میں  مصروف سات لوگوں کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

 اس سمت فوراً ہی آگے کی کارروائی کرکے اس غیرقانونی سرگرمی کے ماسٹرمائنڈ اور اصل فائنانسر  کو گورکھپور میں گرفتار کرلیا گیا کیونکہ وہ 60 لاکھ روپئے کی نقدی کے ساتھ نیپال فرارہونے کی کوشش کررہا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T8S0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B47D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P6E2.jpg

خفیہ لیبز میں استعمال کئے جانے والے ری ایکٹر اور مشینری

یہاں پر یہ بتانا مناسب ہے کہ گرفتار کئے گئے ان  افراد میں سے کچھ  لوگ سال 2016 میں اندور میں  236 کلوگرام ایفیڈرین کی خفیہ طور پر مینوفیکچرنگ کرنے  کے ڈی آر آئی  معاملے؛ جولائی 2022 میں یمنا نگر میں 667 کلوگرام میفیڈرون کی خفیہ  مینوفیکچرنگ کرنے کے ڈی آر آئی معاملے؛ اندور کی  جیل سے فرار  ہونےکے معاملے، حیدرآباد میں ایک قتل کے معاملے ؛ اور وڈودرا میں کئی ڈاکہ زنی کرنے کے معاملے میں بھی ملزم ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QPQR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005P6UZ.jpg

حال ہی میں تیار میفیڈرون کے دانے

پورے تال میل کے ساتھ یہ جو کارروائی کی گئی ہے  وہ دراصل وزیرداخلہ اور وزیرخزانہ کے ذریعہ  اہلکاروں پر زور دیئے جانے کے عین مطابق ہے ، جس کے تحت  منشیات  یا نشیلی دواوں کے معاملے میں بڑی مچھلیوں پر قریبی نظر رکھنے اور اس کے سرغنہ اور جرائم پیشہ افراد / فائنانسروں کو گرفتار کرنے پر خاص طور پر زور دیا گیا ہے۔

ان خفیہ لیبارٹریز کو پوری طرح سے غیرموثر کردینے اور نشیلی دواوں  کے پورے گروہ کو گرفتار کرلینے سے نئے سال  پر اور اس کے بعد بھی  ناپاک حرکت  کرنے کے ان کے منصوبے پر پانی پھر گیا ہے۔

جولائی- اگست 2022 میں یمنانگر ، ہریانہ میں  ٹھیک اسی طرح کے ایک معاملے  کے بعد رواں مالی سال میں ڈی آر آئی کے ذریعہ  اس طرح کی دوسری فیکٹری  کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ تنہا اسی مالی سال میں (نومبر 2022 تک) ، ڈی آر آئی کے اہلکاروں نے تقریباً 990 کلوگرام ہیروئن، 88 کلو گرام کوکین، 10000 میتھام فیٹامائن ٹیبلیٹ، 2400 لیٹر فینسیڈیل  کف سیرپ اور  کئی دیگر  نقصان دہ  این ڈی پی ایس  مواد ضبط کیے  گئے ہیں۔ ڈی آر آئی  ملک کے لوگوں کی صحت کے تحفظ اور نارکو- دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح عہدبند ہے۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14397

 


(Release ID: 1886791) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu