صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے عالمی سطح پرکووڈ-19 کے معاملات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر ریاستوں کے وزرائے صحت کے ساتھ کووڈ-19 اور کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی پیش رفت کے انتظامات کے لیے صحت عامہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا


ریاستوں کو الرٹ رہنے اور کووڈ-19کے انتظام کے لیے تمام تیاریوں کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا

مرکز اور ریاستوں کو باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ ہم نےگزشتہ اضافے کے دوران کیا ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

"ٹیسٹ-ٹریک-ٹریٹ-ویکسینیٹ اور کووڈ کے تئیں مناسب طرز عمل کی پابندی، کووڈ مینجمنٹ کے لیے آزمائشی حکمت عملی جاری رکھنے کی ضرورت ہے"

ریاستوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ نگرانی کے نظام کو مضبوط بنائیں ؛جانچ کے عمل کو تیز کریں اور ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کو یقینی بنائیں

Posted On: 23 DEC 2022 5:39PM by PIB Delhi

’’مرکز اور ریاستوں کو مل کر نیز باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ کووڈ-19کی روک تھام اور انتظام کے لئے گزشتہ اضافے کے دوران کیا گیا تھا‘‘۔ یہ بات صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں ریاستی وزرائے صحت اور پرنسپل سکریٹریوں/ ایڈیشنل چیف سکریٹریوں اور انفارمیشن کمشنروں کے ساتھ ورچوئل طریقے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ یہ ورچوئل میٹنگ ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ کی موجودگی میں منعقد کی گئی تھی تاکہ کووڈ19کی روک تھام اور انتظام کے لیے صحت عامہ کی تیاریوں نیز چین، جاپان، برازیل اور امریکہ جیسے کچھ ممالک میں حالیہ اضافے کے پیش نظر قومی کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028UUO.jpg

پڈوچیری کے وزیر اعلی جناب این رنگاسوامی، وزیر اعلیٰ، ، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت ڈاکٹر مانک ساہا، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا،  ، وزیر صحت (راجستھان)جناب پرسادی لال مینا،وزیر صحت (اتراکھنڈ) جناب دھن سنگھ راوت، وزیر صحت (آسام) جناب کیشب مہانتا، وزیر صحت (کرناٹک)  ڈاکٹر کے سدھاکر، وزیر صحت (جھارکھنڈ) جناب بننا گپتا، وزیر صحت (مدھیہ پردیش) جناب پربھورام چودھری، وزیر صحت (پنجاب)جناب ایس چیتن سنگھ جوراماجرا ، وزیر صحت (چھتیس گڑھ) جناب ٹی ایس سنگھ دیو، وزیر صحت (منی پور)جناب سپم رنجن سنگھ، وزیر صحت (ہریانہ) جناب انل وج، ، وزیر صحت (تمل ناڈو)جناب تھیرو ما سبرامنیم، وزیر صحت (آندھرا پردیش) محترمہ وڈاڈالا رجنی، وزیر صحت (کیرالہ)محترمہ وینا جارج، وزیر صحت (مغربی بنگال)محترمہ چندریما بھٹاچاریہ اور نائب وزیر اعلیٰ (دہلی) جناب منیش سسودیا، اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D4S5.jpg

مرکزی وزیر صحت نےگزشتہ روز منعقدہ اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب میں محترم وزیر اعظم کے پیغام کا حوالہ دیا اور ریاستوں کو الرٹ رہنے اور کووڈ-19 کے انتظام کے لیے تمام تیاریوں کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔ ریاستوں سے درخواست کی گئی کہ وہ پیشگی اور فعال نقطہ نظر کے ساتھ جاری رکھیں۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ انڈین سارس-کو وی-2 جینومکس کنسورشیم (آئی این ایس اے سی او جی) نیٹ ورک کے ذریعہ مختلف حالتوں کا سراغ لگانے کے لیے مثبت کیسوں کے نمونوں کی مکمل جینوم ترتیب کے نگرانی کے نظام کو مضبوط کریں تاکہ ملک میں گردش کرنے والی نئی اقسام کی بروقت شناخت کو، اگر کوئی ہو،  یقینی بنایا جا سکے۔ صحت کی سہولت پر مبنی سنٹینل نگرانی ؛ پین  ریسپائریٹری  وائرس کی نگرانی؛ کمیونٹی کی بنیاد پر نگرانی؛ اور سیوریج/گندے پانی کی نگرانی پر توجہ دی جائے ۔ انہوں نے ’’اجتماعی طور پر نظام کو نئے سرے سے متحرک کرنے اور کسی بھی طرح کی تسکین اور تھکاوٹ کو دور کرنے کی ضرورت‘‘ پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ کووڈ کی نئی قسموں سے قطع نظر، ‘ٹیسٹ-ٹریک-ٹریٹ-ویکسینیٹ اور کووڈ کے تئیں مناسب رویے پر عملدر آمد ‘ کووڈ مینجمنٹ کے لیے آزمائشی حکمت عملی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صحت عامہ کے مناسب اقدامات کرنے میں آسانی ہوگی۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے بھی  22 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے مطابق ٹیسٹنگ کی شرح کو فی ملین 79 ٹیسٹ کی موجودہ شرح کو تیزی سے اضافہ کرنے کی درخواست کی گئی۔ انہیں مزید مشورہ دیا گیا کہ وہ ٹیسٹوں میں آرٹی-پی سی آر کا حصہ بڑھائیں۔

مرکزی وزیر صحت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تمام اہل آبادی، خاص طور پر بزرگ اور کمزور آبادی والے گروپ کی ٹیکہ کاری کو تیز کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بروقت حقائق کی درست معلومات کی ترسیل کو یقینی بناتے ہوئے غلط معلومات پھیلانے سے خبردار کیا۔ آنے والے تہواروں کے موسم کے پیش نظر، انہوں نے کووِڈ کے تئیں مناسب رویے کی پابندی کے حوالے سے عوامی بیداری مہم کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے ریاستی وزرائے صحت سے درخواست کی کہ وہ ذاتی طور پر تمام بنیادی ڈھانچے کی تیاریوں کی نگرانی کریں اور جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضروری ادویات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو عالمی کووڈ-19کی صورتحال اور گھریلو منظر نامے پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں یاد دلایا گیا کہ مرکزی وزارت صحت نے پہلے ہی جون 2022 میں’’  کووڈ-19کے تناظر میں نظر ثانی شدہ نگرانی کی حکمت عملی کے لیے آپریشنل رہنما خطوط‘‘  جاری کر دیے ہیں جس میں مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسوں کا جلد پتہ لگانے، تنہائی اختیار کرنے، جانچ کرنے اور بروقت انتظام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ سارس-کو وی-2 کے نئے ورژن کے پھیلنے کا پتہ لگایا جا سکے۔ڈاکٹڑ منڈاویہ  نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی کہ وہ اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔ ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانےسمیت کووڈ مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں پر جامع اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ریاستوں نے وزیر اعظم کی زیر صدارت بروقت جائزہ اجلاسوں اور مرکزی وزیر صحت اور مرکزی وزارت صحت کے مشورے کی ستائش کی۔  انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کووڈ-19کی مؤثر روک تھام اور انتظام کے لیے مرکز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ریاستوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ 27 دسمبر 2022 کو ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے لیے موک ڈرل کریں گے۔

ڈاکٹر منوہر اگنانی، اے ایس (وزارت صحت)،جناب لو اگروال، اے ایس (وزارت صحت)، جناب مندیپ بھنڈاری، جے ایس (وزارت صحت)، ڈاکٹر اتل گوئل، ڈی جی ایچ ایس، اور وزارت کے سینئر افسران میٹنگ میں شریک تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U No. : 14307


(Release ID: 1886227) Visitor Counter : 185