مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

فائبر نیٹ ورک کی کافی مقدار

Posted On: 23 DEC 2022 1:26PM by PIB Delhi

 مواصلات کےوزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان نے آج  راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ 30 ستمبر 2022 تک ملک میں کل 35.5لاکھ روٹ کلومیٹر آپٹکل فائبر کیبل (او ایف سی)پہلے ہی بچھائی جاچکی ہے، جو بہتر بینڈ وِتھ،  لچیلے اور ہائی والیوم کنکٹی ویٹی کی بڑھتی مانگ کو آسان بنائے گی۔آپٹکل فائبر کیبل میں 5جی کنکٹی ویٹی کو سنبھالنے کی زبردست صلاحیت ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی کام بنیادی ڈھانچے کی تیزی سے اور آسان تعیناتی کی سہولت کے لئے سرکار نے 17اگست 2022 کو انڈین ٹیلی گرام رائٹ آف وے  ضابطہ 2016 میں ترمیم کیا ہے۔یہ ترمیم موجودہ اسٹریٹ انفراسٹرکچر پر 5جی اسمال سیل او ر آپٹکل فائبر کیبل کی تعیناتی کی راہ ہموار کرتی ہے۔

سرکار کے ساتھ ساتھ مواصلات کی کمپنیوں نے نہ صرف کراس کنٹری ، بلکہ شہری اور دور دراز خطہ کنکٹی ویٹی کو مضبوط کرنے کے لئے آپٹکل  فائبر کیبل بچھائی ہے۔ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستو ں کے اہم شہر اور قصبے اس سے مناسب طور سے جڑے ہوئے ہیں۔ملک میں تمام گرام پنچایتوں(جی پی)کو فائبر کنکٹی ویٹی مہیا کرنے کے لئے بھارت نیٹ پروجیکٹ کو مرحلہ وار طریقے سے لاگو کیا گیا ہے۔بھارت نیٹ پروجیکٹ کا دائرہ ملک میں جی پی سے الگ ہٹ کر تمام آباد گاؤں تک بڑھادیا گیا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14289)



(Release ID: 1886179) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu