پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج غیر معینہ مدت تک ملتوی


سترہ 17 دن کے اجلاس کے دوران 13 نشستوں کا انعقاد کیا گیا

دونوں پارلیمانی ایوانوں سے نو بل منظور ہوئے

لوک سبھا میں نو بل پیش کئے گئے۔ لوک سبھا سے 7 بل اور راجیہ سبھا سے 9 بل منظور کئے گئے:  پارلیمانی امور، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی

Posted On: 23 DEC 2022 3:21PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ کا 2022 کا سرمائی اجلاس جو بدھ 7 دسمبر 2022 کو شروع ہوا تھا آج جمعہ 23 دسمبر 2022 کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ سرمائی اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے پارلیمانی امور، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے بتایا کہ 2022 کے سرمائی اجلاس کے دوران 17 دنوں  میں 13 نشستیں منعقد ہوئیں۔

1.jpg

وزیر موصوف نے پارلیمنٹ کے احاطے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کی میعاد جس کی بنیادی طور پر 7 دسمبر 2022 سے 29 دسمبر 2022 تک 17 نشستیں ہونے والی تھیں، ضروری سرکاری کام کاج مکمل کر لئے جانے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی بزنس ایڈوائزری کمیٹیوں کی سفارشات کی وجہ سے کم کر دی گئی۔ ایوانوں کی بزنس ایڈوائزری کمیٹیوں نے کرسمس/سال کے اختتام کی تقریبات کے لئےمختلف پارٹیوں کے پارلیمانی اراکین  کے مطالبات اور جذبات کی پاسداری سے کام لیا۔ پریس کانفرنس میں پارلیمانی امور اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور پارلیمانی امور اور خارجہ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن  موجود تھے۔

2.jpg

اجلاس کے دوران 2023-2022 کے لئے گرانٹس کے ضمنی مطالبات کے پہلے بیچ اور 2020-2019 کے لیے اضافی گرانٹ کے مطالبات پر بحث اور مکمل ووٹنگ کی گئی۔ متعلقہ تخصیصی بلوں کو 14.12.2022 کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا، ان پر بحث کی گئی اور تقریباً 11 گھنٹے کی بحث کے بعد منظور کیا گیا۔  جناب جوشی نے کہا کہ راجیہ سبھا نے ان بلوں کو تقریباً 9 گھنٹے کی بحث کے بعد 21.12.2022 کو واپس کیا۔

3.jpg

جناب جوشی نے مزید بتایا کہ ستانوےویں آئینی ترمیم کی دفعات کو شامل کرنا اور نگرانی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لئے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ قانون سازی اور ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز میں گورننس کو مضبوط بنانے، شفافیت کو بڑھانے، احتساب میں اضافہ اور انتخابی عمل میں اصلاحات وغیرہ کے لئے دو بل "ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل مجریہ 2022" اور زندگی گزارنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کی خاطر اعتماد پر مبنی طرز حکمرانی کو مزید بڑھانے کے لئے معمولی جرائم کو جرائم کے دائرے سے باہر نکالنے کے لئے بعض قوانین میں ترمیم کرنے کیلئے  "جن وشواس (ترمیمی دفعات) بل مجریہ 2022" کی پیشی اور متعلقہ ایوانوں میں تحریک منظور ہونے کے بعد انہیں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران لوک سبھا میں 9 بل پیش کئے گئے۔ لوک سبھا سے 7 بل اور راجیہ سبھا سے 9 بل منظور ہوئے۔ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے بلوں کی کل تعداد 9 ہے۔ اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں سے منظور کئے جانے والے کچھ بڑے بل یہ ہیں:

وائلڈ لائف (تحفظ) ترمیمی بل 2022 کا مقصد قانون کے تحت محفوظ نسلوں کو بڑھانے اور خطرے سے دوچار جنگلی حیوانات اور نباتات کی انواع کے تعلق سے بین الاقوامی تجارت کے کنونشن کو نافذ کرنا ہے۔

توانائی کے تحفظ (ترمیمی) بل 2022 میں (الف) توانائی اور فیڈ اسٹاک کے لئے گرین ہائیڈروجن، گرین امونیا، بایوماس اور ایتھنول سمیت غیر فوسل ذرائع کے استعمال کو لازمی قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ (ب) کاربن مارکیٹ کا قیام؛ (ج) بڑی رہائشی عمارتوں کو توانائی کے تحفظ کے نظام کے دائرے میں لانا؛ (د) توانائی کے تحفظ کے بلڈنگ کوڈ کے دائرہ عمل کو بڑھانا؛ (ہ) جرمانے کی دفعات میں ترمیم؛ (و) بیورو آف انرجی ایفیشنسی کی گورننگ کونسل میں اراکین میں اضافہ؛ (ز) ریاستی بجلی ریگولیٹری کمیشنوں کو اپنے کاموں کو آسانی سے انجام دینے کے لئے ضابطے بنانے کے لیے بااختیار بنانا۔

نئی دہلی ثالثی مرکز (ترمیمی) بل 2022 میں مرکز کا نام نئی دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز سے بدل کر انڈیا انٹرنیشنل ثالثی مرکز کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے تاکہ قومی اہمیت کے ادارے کی ایک منفرد شناخت ظاہر ہو جو اسے قانون کے ذریعے عطا کی گئی ہے۔ اس طرح اس کے حقیقی مقصد کی عکاسی ہو۔

آئین (درجِ فہرست ذات و قبائل) آرڈر (دوسری ترمیم) بل 2022 کا مقصد آئین (درج فہرست ذات) آرڈر 1950 اور آئین (درجِ فہرست قبائل) (اتر پردیش) آرڈر 1967 میں ترمیم کرنا ہے تاکہ اتر پردیش کے چار اضلاع :(1) چندولی، (2) کشی نگر، (3) سنت کبیر نگر، اور (4) بھدوہی میں گوند کمیونٹی کو درج فہرست ذات سے نکال کر چاروں اضلاع میں درج فہرست قبائل کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

میری ٹائم اینٹی پائریسی بل 2022 کا مقصد سمندروں میں بحری قزاقی پر قابو پانے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے اور بحری قزاقی کے جرم اور اس سے منسلک یا اس سے متعلقہ معاملات کے لیے سزا دینے کی تجویزکرنا ہے۔

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (دوسری ترمیم) بل 2022 کا مقصد آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر 1950 میں مزید ترمیم کرنے کی کوشش ہے تاکہ ریاست تامل ناڈو میں درج فہرست قبائل کی فہرست میں ترمیم کی جا سکے تاکہ ناری کوراون اور کوریوکان کو تمل ناڈو میں درج فہرست قبائل کے زمرے میں شامل کیا جا سکے۔

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (چوتھی ترمیم) بل 2022 کا مقصد ریاست کرناٹک کے سلسلے میں درج فہرست قبائل کی فہرست میں ترمیم کرنے کے لئے آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر 1950 میں مزید ترمیم کرنے کی کوشش ہے تاکہ بیٹا کروبا کو کرناٹک میں درج فہرست قبائل کی فہرست میں کدو کروبا برادری سے ہم آہنگ کے طور پر شامل کیا جا سکے۔

جناب جوشی نے بتایا کہ لوک سبھا میں پیش کئے جانے والے بلوں کی فہرستیں، لوک سبھا سے منظور شدہ بلوں، راجیہ سبھا سے منظور شدہ بلوں اور دونوں ایوانوں سے منظور شدہ بلوں کو ضمیمہ میں منسلک کیا گیا ہے۔

لوک سبھا میں قاعدہ 193 کے تحت دو مختصر دورانیے کی بحث بھی ہوئی:

(i) ’’ملک میں منشیات کے استعمال کا مسئلہ اور حکومت کے اقدامات‘‘؛ اور

(ii)ہندوستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت اور حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات" پر مزید بحث دوبارہ شروع اور اختتام پذیر ہوئی۔

پندرہ 15 گھنٹے سے زیادہ  کا وقفہ ان دو مباحثوں کے لئے وقف تھا جس میں مختلف پارٹیوں کے 119 اراکین نے حصہ لیا۔

راجیہ سبھا میں قاعدہ 176 کے تحت ایک مختصر دورانیے کی بحث "گلوبل وارمنگ کے سنگین اثرات اور اس سے نمٹنے کے  تدارکاتی اقدامات کی ضرورت" پر منعقد ہوئی جس میں 17 اراکین نے تقریباً 3 گھنٹے تک حصہ لیا۔

لوک سبھا میں کام کاج کی شرح 97 فیصد  تھی۔  اور راجیہ سبھا میں تقریباً 103فی صد۔

ضمیمہ

17ویں لوک سبھا کے 10ویں اجلاس اور راجیہ سبھا کے 258 ویں (سرمائی) اجلاس  کے دوران قانون سازی کی مصروفیات

i۔ لوک سبھا میں پیش کردہ بل۔

ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (دوسری ترمیم) بل 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (تیسری ترمیم) بل 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (چوتھی ترمیم) بل 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (پانچویں ترمیم) بل 2022

اخراجات (نمبر 4) بل 2022

اخراجات (نمبر 5) بل 2022

منسوخی اور ترمیمی بل 2022

جن وشواس (ترمیمی دفعات) بل 2022

ii۔ لوک سبھا کے پاس کردہ بل

اخراجات (نمبر 4) بل 2022

اخراجات (نمبر 5) بل 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (دوسری ترمیم) بل 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (تیسری ترمیم) بل 2022

میری ٹائم اینٹی پائریسی بل 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (چوتھی ترمیم) بل 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (پانچویں ترمیم) بل 2022

*آئین (درج فہرست ذات و قبائل) آرڈر (دوسری ترمیم) بل2022

iii۔ راجیہ سبھا کے پاس کردہ بل

جنگلاتی زندگی (تحفظ) ترمیمی بل 2022

توانائی کے تحفظ (ترمیمی) بل 2022

نئی دہلی ثالثی مرکز (ترمیمی) بل 2022

آئین (درجہ فہرست ذاتیں و قبائل) آرڈر (دوسری ترمیم) بل 2022

اخراجات (نمبر 4) بل 2022

اخراجات (نمبر 5) بل 2022

انسدادِ بحری قزاقی بل 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (دوسری ترمیم) بل 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (چوتھی ترمیم) بل 2022

iv۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس کئے جانے والے بل

جنگلاتی زندگی (تحفظ) ترمیمی بل، 2022

توانائی کے تحفظ (ترمیمی) بل، 2022

نئی دہلی ثالثی مرکز (ترمیمی) بل، 2022

اخراجات (نمبر 4) بل، 2022

اخراجات (نمبر 5) بل، 2022

آئین (درجہ فہرست ذاتیں و قبائل) آرڈر (دوسری ترمیم) بل، 2022

انسدادِ بحری قزاقی بل، 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (دوسری ترمیم) بل، 2022

آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (چوتھی ترمیم) بل، 2022

*راجیہ سبھا کی طرف سے کی جانے والی ترمیمات سے لوک سبھا نے اتفاق کیا۔

****

 

U.No:14302

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1886147) Visitor Counter : 252