صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

قومی صحت اتھارٹی نے تشخیصی صنعت کے نمائندوں کے لئے اے بی ڈی ایم اپنانے سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 22 DEC 2022 6:36PM by PIB Delhi

قومی صحت اتھارٹی این ایچ اے نے اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں 22/دسمبر 2022 کو تشخیصی صنعت کے متعلقہ فریقوں کیلئے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن اے بی ڈی ایم سے متعلق ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا مقصد مریضوں کے لئے ڈیجیٹل صحت ریکارڈ، خاص طور پر تشخیصی رپورٹ میں اے بی ڈی ایم کے رول اور ڈیجیٹل صحت ریکارڈکی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، جو ریفر کئے جانے والے کیسیز یا مختلف اسپتالوں میں جانے کے لئے بار بار درکار ہوتے ہیں۔

ورکشاپ میں پیتھولوجسٹ اور مائکرو بایولوجسٹ، تشخیصی لیب مالکان پیتھولوجسٹ اور مائیکرو بایولوجسٹ کی بھارتی ایسوسی ایشن آئی اے پی ایم کی بھارتی ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور لیب مالکان کی ایسوسی ایشن کے ضلع اور یاستی سطح کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

شرکاء کو ڈیجیٹل صحت ترغیبی اسکیم (ڈی ایچ آئی ایس) کے بارے میں بتایا گیا، جس کا آغاز حال ہی میں متعلقہ فریقوں کے لئے اے بی ڈی ایم کے تحت کیا گیا تھا۔ ڈی ایچ آئی ایس کے تحت اہل لیباریٹری مریضوں کو ان کے ڈیجیٹل صحت ریکارڈ رکھنے میں مدد دے کرچار کروڑ روپے تک کی مالی ترغیب حاصل کر سکتی ہیں۔
یہ ورکشاپ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ( بی ایم جی ایف) اور پرائس واٹرہاؤس کوپرزایل ایل پی انڈیا کی مدد سے منعقد کی گئی ۔

***

ش ح۔  اس۔ ک ا

Uno:14236



(Release ID: 1885888) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada