سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کمبوڈیا میں تیسرے آسیان انڈیا گراس روٹس انوویشن فورم میں مقابلہ جیت کر ہندوستان کے ایک اختراع کار نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا
Posted On:
22 DEC 2022 9:31AM by PIB Delhi
ہندوستان سے محترمہ شالینی کماری نے تھرڈ آسیان انڈیا گراس روٹس انوویشن فورم میں گراس بنیادی سطح کی اختراع کاری کے مقابلے میں روٹس انوویشن کمپی ٹیشن میں ان کی اختراع ‘ لائق تطبیق ٹانگوں والا اصلاح شدہ واکر’ کے لیے پہلا انعام حاصل کیا۔
ٹیکنالوجی جو صنعت کو منتقل کی گئی تھی، ملک میں ہڈیوں کو سہارا دینے والی مصنوعات بنانے والی ایک سرکردہ کمپنی وسکو ریہبلی ٹیشن ایڈس، برک اور مارٹر اسٹورز اور ایمیزون انڈیا جیسے بازاروں کے ذریعے ملک کے عام لوگوں کے درمیان خریداری کے لیے دستیاب ہے۔
محترمہ شالینی کماری نے یہ انعام ایچ ای ڈاکٹر ہول سینگھینگ، کمبوڈیا سی او ایس ٹی آئی کے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل، جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن وزارت برائے صنعت سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع (ایم آئی ایس ٹی آئی) ، کنگڈم آف کمبوڈیا سے حاصل کیا۔ انہوں نے پہلے انعام کی فاتح ہونے کی وجہ سے 1,500 امریکی ڈالر کا نقد انعام جیت لیا ہے۔
تین روزہ تیسرا آسیان انڈیا گراس روٹس انوویشن فورم جس کا اہتمام آسیان کمیٹی برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع(سی او ایس ٹی آئی) نے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی)،حکومت ہند اور نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) کے اشتراک سے کیا ہے، آج نوم پنہ، کمبوڈیا میں حکومت کمبوڈیا کے صنعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے وزیر،محترم کٹی سیٹتھا پنڈتا چام پرسیدھ کی موجودگی میں اختتام پذیر ہوا، اس فورم میں عوامی سطح پر اختراع کاری کا مقابلہ ، طلباء کا اختراع کاری کا مقابلہ، پینل ڈسکشن، کلیدی تقریریں اور اختراعات کی ایک نمائش شامل تھی جس میں ہندوستان اور آسیان ممبر ممالک(اے ایم ایس) کے شرکاء شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ شرکاء نے ایک دوسرے کے تجربات سے بہت کچھ حاصل کیا ہوگا۔ تین روزہ نمائش کے دوران 9 ممالک کی تقریباً 100 ٹیکنالوجیز نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں۔
اس موقع پر، کمبوڈیا میں ہندوستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور جناب رچھپال سنگھ اور آسیان سیکریٹریٹ کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ڈویژن سربراہ ڈاکٹر زُرینا مختار بھی موجود تھے۔ تیسری آسیان ہند عوامی اختراع کاری فورم کے پہلو بہ پہلو ، کمبوڈیا میں ایک حکومت سے حکومت کے درمیان میٹنگ بھی ہوئی جس میں آسیان کے رکن ممالک، ہندوستان اور آسیان سیکرٹریٹ کی نمائندگی شامل تھی۔
دوسرا اور تیسرا انعام بالترتیب فلپائن اور میانمار کےعوامی سطح کے اختراع کاروں نے جیتا جنہوں نے بالترتی 1000امریکی ڈالر اور 500امریکی ڈالر جیتے۔ مجموعی طور پر 45 نچلی سطح کے جدت پسندوں نے اس مقابلے میں ایک ساتھ حصہ لیا اور 9 قومیتوں کی نمائندگی کی۔ اسٹوڈنٹ انوویشن مقابلے میں پہلا اور دوسرا انعام تھائی لینڈ کے شرکاء نے جیتا ہے جبکہ تیسرا انعام لاؤ پی ڈی آر کے طالب علم نے جیتا ہے۔ مجموعی طور پر 37 شرکاء نے حصہ لیا، جو 9 ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
فورم میں ہندوستان کی طرف سے پہلا انعام جیتنے والی محترمہ شالینی کماری، جو کہ بہار کے پٹنہ کی رہائشی ہے؛ ان کی صلاحیت کا پہلی بار نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) انڈیا نے جو کہ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند کی ایک خود مختار ادارہ ہے،اسی ٹیکنالوجی کے لیے سال 2011 میں آئی جی این آئی ٹی ای مقابلے کے ذریعے اعتراف کیا تھا۔
آسیان انڈیا گراس روٹس انوویشن فورم ڈی ایس ٹی، حکومت ہند اور نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن(این آئی ایف) ہندوستان کے اشتراک سے سالانہ سی او ایس ٹی آئی کا اہتمام کرتا ہے ، جس میں سیمینار سیشن، اختراعی مقابلے اور ایک نمائش شامل ہے۔ کلیدی کھلاڑیوں، یعنی حکومتی عہدیداروں، بنیادی سطح کے اختراع کاروں، طالب علم اختراع کاروں، ماہرین تعلیم، کاروباری شخصیات ، اور وسیع تر کمیونٹی کو اکٹھا کر کے، یہ فورم بنیادی سطح کے اختراعی ماحولیاتی نظام کی ترقی کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ پہلے دو فورمز کا اہتمام بالترتیب انڈونیشیا (2018) اور فلپائن (2019) میں کیا گیا تھا جبکہ وبائی امراض کی وجہ سے دو سال تک ان پروگراموں کا انعقاد نہیں کیا جاسکا تھا۔
بنیادی سطح کی اختراع کاری کا مقابلہ
|
پہلا انعام
|
ہندوستان- مس شالنی کماری
|
لائق تطبیق ٹانگوں والا اصلاح شدہ واکر
|
دوسرا انعام
|
فلپائن- مسز میریم بوکیا
|
کثیر مقصدی فائبر اسٹریپر
|
تیسر اانعام
|
میانمار- مسٹر میوتھا
|
گرین توڈی کا پلے مائیرہ پام ناریل
|
طلباء کااختراعی مقابلہ
|
پہلا انعام
|
تھائی لینڈ- مسز ناپاشول انتھاپن
|
او آر اے(آسٹیو آرتھریٹیز ریہبلی ٹیشن اسسٹنٹ)
|
دوسرا انعام
|
تھائی لینڈ- مسٹر تناپت چرون وورا فن
|
طبی ٹیکنالوجی جو آپ کے دل کو سنبھالتی ہے
|
تیسر اانعام
|
لاؤ پی ڈی آر- محترم فونسینا چنتھاونگ
|
صاف پانی والے دریا کے لئے خود کار کشتی
|
|
|
|
|
*************
ش ح ۔س ب ۔ رض
U. No.14198
(Release ID: 1885650)
Visitor Counter : 168