عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا کہ 2021 میں 2724 بدعنوان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں 248 مقدمات کی منظوری  دی گئی

Posted On: 21 DEC 2022 1:37PM by PIB Delhi

عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2021 میں 2724 بدعنوان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں 248 مقدمات کی منظوری دی گئی۔

آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سنٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، 2724 معاملات میں سی وی سی کے مشورے پر متعلقہ مجاز اتھارٹی کے ذریعہ حتمی فیصلہ لیا گیا تھا۔ ان میں سے کمیشن کے مشورے سے خلاف ورزی  کے 55 معاملات درج  کیے گئے۔

مذکورہ بالا 55 معاملوں میں حتمی فیصلہ کرنے والے وزارت/محکمے  کی متعلقہ مجاز اتھارٹی،  ان کے ماتحت کام کرنے والے  اداروں  سمیت میں – ریلوے کی وزارت ، شہری ہوا بازی کی وزارت ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ، مالیاتی خدمات کا محکمہ، ٹیکسٹائل کی وزارت،  کوئلہ کی وزارت ، فرٹیلائزرز کا محکمہ،  جوہری توانائی کا محکمہ، بجلی کی وزارت ،  کامرس کا محکمہ،  نوجوانوں کے امور کا محکمہ،  اعلیٰ تعلیم کا محکمہ،  قومی راجدھانی   خطہ دہلی کی حکومت ،  ہاؤسنگ اور شہری امور  کی وزارت اور  امور داخلہ کی وزارت شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا   گ۔ ن ا۔

U- 14143


(Release ID: 1885341)