سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے 784.35 کروڑ روپئے کے بقدر کے بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت جلگاؤں ، مہاراشٹر اور برہان پور ، مدھیہ پردیش سے ہو کر گزرنے والی قومی شاہرہ 753 ایل کو چار لینوں میں تبدیل کرنے کی منظوری دی

Posted On: 20 DEC 2022 3:32PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، 784.35 کروڑ روپئے کے بقدر کے بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت مہاراشٹر میں جلگاؤں اور مدھیہ پردیش میں برہان پور ضلع سے ہوکر گزرنے والی قومی شاہراہ 753 ایل کے مکتائی پور سیکشن تک شاہپور بائی پاس کو چار لینوں میں تبدیل کرنے کی منظوری کے بارے میں اطلاع دی ۔

جناب گڈکری نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا راستہ جغرافیائی اعتبار سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع اور مہاراشٹر کے جل گاؤں ضلع سے ہوکر گزرتا ہے۔ موجودہ 2 لینوں والا کیریج وے قومی شاہراہ 753 ایل کا ایک حصہ ہے جو پاہور کے نزدیک قومی شاہراہ 753 ایف کے ساتھ جنکشن سے شروع ہوتا ہے ، جو مہاراشٹر میں جامنیر، بوڈواڈ، مکتائی نگر سمیت مدھیہ پردیش میں برہان پور  اور کھنڈوا کے نزیک قومی شاہراہ 347 بی کے ساتھ جنکشن پر ختم ہوتا ہے۔پروجیکٹ کے راستے میں داپورا، اِچھّاپور اور مکتائی نگر میں اہم مقامات پر بائی پاس کا انتظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورے گاؤں بزرگ سے مکتائی نگر تک مکمل سڑک کے چار لینوں میں تبدیل ہونے کے بعد، اندور سے چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) جانے والے ٹریفک کو اس راستے سے موڑ دیا جائے گا۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14102


(Release ID: 1885188) Visitor Counter : 114