پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ملک میں مختلف مقامات پر ایتھنول ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو مسلسل بنیادوں پر بڑھایا جا رہا ہے
Posted On:
19 DEC 2022 6:00PM by PIB Delhi
ریفائنریز، ٹرمینلز اور سپلائرز کے اپنے احاطے میں ملاوٹ کی ضروریات کے مطابق ایتھنول کو متعدد مقامات پر ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔ فی الحال، موجودہ ضروریات کے مطابق ذخیرہ کرنے کے لیے مناسب انتظامات موجود ہیں۔
او ایم سی نے ایتھنول سپلائی سال (ای ایس وائی ) 2021-22 کے دوران پیٹرول میں اوسطاً 10% ایتھنول ملاوٹ حاصل کی ہے۔ ملک میں مختلف مقامات پر ایتھنول ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو مسلسل بنیادوں پر بڑھایا جا رہا ہے تاکہ ملاوٹ میں 20 فیصد تک اضافے سے پیدا ہونے والی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ش ح ۔ا م۔
U:14051
(Release ID: 1884915)