نیتی آیوگ

اے ٹی ایل میراتھن 2022-23: اٹل اختراعی مشن نے درخواستیں طلب کیں


اس سال کے فلیگ شپ اختراعی مقابلے  کو اختراعی بنانے کی غرض سے اے آئی ایم کے ذریعہ طلبا کے لیے جی20 تھیم اپنائی گئی

Posted On: 19 DEC 2022 3:53PM by PIB Delhi

اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے آج اے آئی ایم کے اٹل ٹنکرنگ لیبس پروگرام کے تحت ’اے ٹی ایل میراتھن 2022-23 – ایک فلیگ شپ اختراعی چنوتی‘ کے لیے درخواستیں طلب کرنی شروع کر دی ہیں۔

اے ٹی ایل میراتھن پورے ملک کے ان نوجوان اختراع کاروں کے لیے ایک قومی سطح کی اختراعی چنوتی ہے، جو اپنی پسند کی کمیونٹی چنوتی کو حل کر سکتے ہیں، نمونہ پروڈکٹ یا شروعاتی مرحلہ کے پروڈکٹ (ایم وی پی) کے طور پر اختراعی حل تیار کر سکتے ہیں۔

میراتھن کے پچھلے ایڈیشن میں 7000 سے زیادہ اختراع کاروں  کی شراکت داری رہی تھی، ان میں سے سرکردہ 350 کو بھارت میں مشہور کمپنیوں کے ساتھ انٹرن شپ کے مواقع، اے آئی ایم، نیتی آیوگ سے ایوارڈس اور اسناد حاصل ہوئی تھیں ۔ اس سال کا اے ٹی ایل میراتھن اس سے بھی زیادہ شاندار ہونے والا ہے۔

اے ٹی ایل میراتھن کے اس ایڈیشن کی تھیم ’’بھارت کی جی20 صدارت‘‘ ہے۔کیونکہ بھارت نے اس سال جی 20 کی صدارت حاصل کی ہے، اس لیے اے آئی ایم نے توجہ مرکوز کرنے سے متعلق شعبوں میں بین الاقوامی سطح پر متعلقہ موضوعات کے بارے میں جی20 کے ورکنگ گروپ کی حوصلہ افزا سفارشات کی بنیاد پر مسائل کی تفصیلات تیار کی ہیں۔

یہ آئیڈیا مختلف شعبوں میں عالمی مسائل کے حل کے ذریعہ نہ صرف بہتر بھارت بلکہ دنیا کے لیے اختراع کی غرض سے طلبا کے لیے ایک بڑا موقع فراہم کرے گا۔  یہ بھارت کے لیے ایک تاریخی موقع ہونے والا ہے اور یہ طلبا کے لیے مقامی اور عالمی مسائل کو حل کرنے کا بھی ایک منفرد موقع  ہوگا۔

اس سال، طلبا کو مخصوص موضوعات کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی پروجیکٹس جمع کرانے کا موقع حاصل ہوگا۔ طلبا دیے گئے مسائل کے علاوہ مقامی برادری کے مسائل کو بھی حل کرنے میں اہل بنیں گے۔

اے ٹی ایل میراتھن 2022-23 ہندی میں بھی دستیاب ہے۔ طلبا انگریزی اور ہندی میں اے ٹی ایل میراتھن کے بارے میں تمام تر تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں اور دونوں زبانوں میں اپنی درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔

سرکردہ ٹیموں کو اسٹوڈنٹ اننوویٹر پروگرام کے توسط سے بھارت کے سرکردہ کارپوریٹ اداروں اور انکیوبیشن مراکز کے ساتھ انٹرن شپ کرنے اور اے آئی ایم، نیتی آیوگ سے اسناد حاصل کرنے ، نیز متعدد لچسپ مواقع حاصل ہوں گے۔

اے آئی ایم کے مشن ڈائرکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے چنوتیوں کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سبھی کے لیے ایک دلچسپ لمحہ ہے۔ ہم نے پچھلے میراتھن میں کچھ شاندار اختراع ملاحظہ کی تھیں  اور ہمیں یقین ہے کہ اس سال بھی ہمیں کافی دلچسپ اختراع دیکھنے کو ملیں گی۔ طلبا کے لیے، اے ٹی ایل میراتھن ایک زبردست ٹیم بنانے سے لے کر قومی اہمیت کے حامل مسائل کو حل کرنے والا ایک شاندار سفر ہے۔

اس سال کی تھیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال میراتھن بہت اہم ہونے جا رہا ہے کیونکہ طلبا جی 20 کے عالمی نوعیت کے مسائل پر کام کریں گے۔ انہوں نے طلبا کو آگے آنے اور اس سنہرے موقع کا حصہ بننے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

اے ٹی ایل میراتھن 2023 میں ایک  طالب علم کا سفر

https://lh6.googleusercontent.com/_vhJAdorFGC5As86P9HgFd0iMJtpFD9nsS--RprL_tZHJJmH5b-07TralzKV6RUfXrk49ugBwOZ8RdWWS5hM8-nyvoz3XL0a-VytXoWrgVTQTLNtzwf_o3bKaTbXdCYnnOktagn51ODrxy0ctN4EZYRV7xxJK5H6dvE0NZsiX6wR9fYSG5VO3NA

مسائل کے شعبے

  1. تعلیم
  2. صحت
  3. زراعت
  4. ماحولیاتی اور موسمیاتی ہمہ گیریت
  5. ترقی
  6. ڈجیٹل معیشت
  7. سیاحت
  8. دیگر (اپنے خود کے مسئلے کی شناخت کیجئے اور اسے حل کیجئے)

مزید معلومات کے  لیے، طلبا یہاں کلک کر سکتے ہیں- https://innovateindia.mygov.in/atl-marathon-2022/

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14035



(Release ID: 1884886) Visitor Counter : 176