صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے سائیکلتھون میں حصہ لیا، جس کا اہتمام طبی علوم میں امتحان کے قومی بورڈ این بی ای ایم ایس نے کیا تھا
انہوں نے صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے بائیسکل کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے کہا کہ اسے فیشن سے جنون میں بدل دینا چاہیے اور اسے ایک غریب آدمی کی گاڑی سے ایک امیر آدمی کی گاڑی میں بدل دینا چاہیے
سائیکلتھون سے لوگوں میں بیداری میں اضافہ کرکے ماحولیات کی طرف ایک مثبت خیال تشکیل دینے میں مدد ملے گی
Posted On:
19 DEC 2022 11:24AM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج ایک سائیکلتھون میں شرکت کی، جس کا اہتمام طبی علوم میں امتحان کے قومی بورڈ این بی ای ایم ایس نے کیا تھا۔‘‘کرہ ٔ ارض کو بچاؤ-زندگی کو بچاؤ’’ موضوع کے تحت اس سائیکل ریلی کا آغاز نرمان بھون سے ہوا اوریہ ریلی کرتویہ پتھ تک گئی۔سائیکل چلانے والے بہت سے پرجوش لوگوں نے موسم سرما کے اوائل کی صبح اس ریلی میں حصہ لیا۔اس کا مقصد جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں میں صحت کو بہتر بنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
مرکزی وزیرصحت کی طرف پوسٹ کیے گئے ایک ٹوئٹ میں ایک پانچ سالہ سائیکل چلانے والی ایک پرجوش بچی کو ریلی میں حصہ لیتے ہوئے دکھا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے اس سائیکلتھون کی قیادت کی۔ انہیں سائیکلنگ کے تئیں ان کے جذبے کی وجہ سے گرین ایم پی بھی کہا جاتا ہے۔انہوں نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ بائیسکل کو صحت وتندرستی کے فروغ کے لیے استعمال کریں۔انہوں نے اس میں حصہ لینے والے سبھی پرجوش لوگوں کو سراہا ،جنہوں نے سردیوں کی صبح آج اس بیداری لانے والی ریلی میں شرکت کی۔انہوں نے زور دے کر کہا ‘‘سائیکل سے ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے، کیوں کہ اس گاڑی سے پولیوشن نہیں پھیلتا۔بہت سے ترقی یافتہ ممالک سائیکل کو بڑی پیمانے پر استعمال کررہے ہیں، جب کہ بھارت میں اسے ایک غریب آدمی کی گاڑی سمجھا جاتا ہے۔ یہ ہمارا مقصد ہونا چاہیے کہ ہم اسے ایک امیر آدمی کی گاڑی سے یکسر بدل دیں۔اس بات کی ضرورت ہے کہ ‘‘فیشن’’ کو جنون میں بدل دیا جائے۔ آئیے ہم سائیکلنگ کو ایک سرسبزوشاداب کرۂ ارض اور صحت مند کرۂ ارض کے لیے اپنی زندگی کاحصہ بنائیں۔’’
سائیکلنگ اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر مانویا نے کہا‘‘ہمیں اپنے جسمانی اور دماغی فائدے کے لیے اپنی زندگی میں ورزش کوشامل کریں۔جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ بہت سی غیر متعدی اور طرز زندگی سے متعلق بیماریوں سے دور جانا جاتا ہے۔’’ انہوں نے ‘‘گوگرین ’’ کے لیے این بی ای ایم ایس کی تعریف کی۔
ڈاکٹر مانویا کے ساتھ این بی ای ایم ایس کے صدر ڈاکٹر ابھیجتا شیٹھ اور این بی ای ایم ایس کے دیگر گورننگ ادارے کے ارکان موجود تھے۔ این بی ای ایم ایس کے افسران اور عملے کے لوگوں نے بھی سائیکلتھون میں حصہ لیا۔
یہاں اس تقریب کو دیکھا جاسکتا ہے: https://www.youtube.com/watch?v=SgxvYc7i2WI
*************
ش ح ۔ا س۔ ج ا
U. No.14011
(Release ID: 1884733)
Visitor Counter : 142