امور داخلہ کی وزارت

وزیر اعظم نریندر مودی نے شیلانگ میں شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی


این ای سی کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ 50 برسوں کے دوران کیے گئے کام کی ستائش کی اور این ای سی کو ہدایت دی کہ وہ اگلے 25 برسوں میں اپنے اہداف طے کرے اور شمال مشرق میں ترقی کی مختلف جہتوں کا بلیو پرنٹ تیار کرے

جب سے نریندر مودی وزیر اعظم بنے ہیں شمال مشرق نے امن اور ترقی کا راستہ طے کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیشہ شمال مشرق کو ترجیح دی ہے، وزیر اعظم خود گذشتہ 8 برسوں میں 50 سے زیادہ بار شمال مشرق کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ وزرا نے بھی 400 سے زیادہ بار

شمال مشرق کا دورہ کیا ہے

شمال مشرق پہلے بند، ہڑتالوں، بم دھماکوں اور فائرنگ کے لیے جانا جاتا تھا، تاہم جناب مودی نے تنازعات کو حل کرکے شمال مشرق میں امن قائم کیا ہے

پہلے شمال مشرق سے افسپا ہٹانے کا مطالبہ کیا جاتا تھا، اب یہ مطالبہ نہیں ہوتا کیونکہ حکومت ہند خود افسپا کو ہٹانے کی پہل کر رہی ہے

اس سے پہلے شمال مشرق کے لیے مختص فنڈ سب سے نچلے طبقے تک نہیں پہنچ پاتے تھے، لیکن جناب مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد، فنڈ گاؤوں تک پہنچ رہے ہیں اور ترقی کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی

Posted On: 18 DEC 2022 4:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج میگھالیہ کے شیلانگ میں شمال مشرقی کونسل کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر میگھالیا کے گورنر، گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا، میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ سنگما اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت کئی معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A143.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی  میں نارتھ ایسٹ کونسل (این ای سی) کے حالیہ اجلاس میں وزیر اعظم نے نہ صرف نارتھ ایسٹ کونسل میں گذشتہ 50 برسوں کے کام کی ستائش کی بلکہ اگلے 25 برسوں میں شمال مشرق کی ترقی کے تمام پہلوؤں کا بلیو پرنٹ تیار کرنے اور اہداف طے کرنے کی بھی ہدایت دی۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرق امن اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UKK0.jpg

جناب شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے شمال مشرق کے لیے مختص کردہ فنڈز نچلی سطح تک نہیں پہنچتے تھے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد، فنڈز گاؤوں تک پہنچ رہے ہیں اور ترقی کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں، اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ شمال مشرق کو ترجیح دی ہے۔ وزیر اعظم نے گذشتہ 8 برسوں میں 50 سے زیادہ بار شمال مشرق کا دورہ کیا ہے، جبکہ وزراء نے بھی 400 سے زیادہ بار شمال مشرق کا دورہ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P2KV.jpg

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون نے کہا کہ پہلے شمال مشرقی کونسل کے لیے مختص محدود بجٹ کی وجہ سے شمال مشرقی خطے کی ترقی رک گئی تھی، لیکن وزیر اعظم نے مرکزی سطح پر بڑے منصوبوں کا آغاز کرکے شمال مشرق کے بنیادی ڈھانچے کو ایک نئی شکل دی ہے اور ایک نئی جہت عطا کی ہے۔ انفراسٹرکچر میں بہتری کی وجہ سے شمال مشرق میں سیاحت کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے، ساتھ ہی کئی چھوٹی صنعتیں، تعلیمی ادارے اور کھیلوں سے متعلق ادارے بھی کھل گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے شمال مشرقی ریاستوں کی ہر راجدھانی کو سڑک، ٹرین اور ہوائی رابطے کے ذریعے جوڑنے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QX80.jpg

مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت کی وجہ سے شمال مشرق اب تمام تنازعات سے آزاد ہے اور خطے میں امن قائم ہوا ہے۔ آٹھ سال پہلے تک پورا نارتھ ایسٹ صرف بند، ہڑتال، بم دھماکوں اور فائرنگ کے لیے جانا جاتا تھا اور شمال مشرق کے لوگ مختلف عسکریت پسند گروپوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے پرامن طریقے سے نہیں رہ سکتے تھے۔ گذشتہ آٹھ برسوں میں شورش کے واقعات میں 74 فیصد کمی آئی ہے، سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات میں 60 فیصد کمی آئی ہے اور شہری ہلاکتوں میں 89 فیصد کمی آئی ہے جبکہ تقریباً 8 ہزار نوجوانوں نے ہتھیار ڈال کر مرکزی دھارے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ بڑی کامیابیاں ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں کیونکہ امن کے بغیر ترقی، تعلیم اور صحت کے اداروں کی ترقی ناممکن ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مدت کار کے دوران 2019 میں این ایل ایف ٹی کے ساتھ معاہدے، 2020 میں برو اور بوڈو معاہدے اور 2021 میں کاربی معاہدے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ آسام-میگھالیہ اور آسام-اروناچل سرحدی تنازعات بھی تقریباً ختم ہو چکے ہیں اور امن کی بحالی کی وجہ سے شمال مشرقی خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ پہلے شمال مشرق سے افسپا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جاتا تھا، لیکن اب یہ مطالبہ نہیں ہوتا، بلکہ حکومت ہند خود افسپا کو ہٹانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب آسام کا 60 فیصد علاقہ، ناگالینڈ کے سات اضلاع، منی پور اور تریپورہ اور میگھالیہ کے چھ اضلاع کے 15 پولیس اسٹیشن مکمل طور پر افسپا سے پاک ہو چکے ہیں، جبکہ اروناچل پردیش کے صرف ایک ضلع میں افسپا ہٹایا جانا باقی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005V5JA.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ این ای سی اور شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ وزیر اعظم مودی کے ذریعہ این ای سی کے لیے مقرر کردہ اہداف کو پورا کرنے کے لیے پورے عزم کے ساتھ کام کریں گے تاکہ خطے کی ترقی میں مدد ملے اور ملک کے دیگر خطوں کی طرح ایک ترقی یافتہ، پرامن، روزگار سے مالا مال شمال مشرق بنانے میں مدد ملے۔

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 13991



(Release ID: 1884624) Visitor Counter : 132