جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آر ای ڈی اے نے 1000 میگاواٹ شمسی تونائی کےپروجیکٹ کے لیے ایس جے وی این گرین انرجی لمیٹڈ کے ساتھ 4445 کروڑروپے کےقرض کا معاہدہ کیا

Posted On: 15 DEC 2022 4:00PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00161KQ.jpg
انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے، راجستھان کے بیکانیر میں ،1000 میگاواٹ کے  شمسی توانائی کے  پروجیکٹ کے لیے ایس جی وی این گرین اینرجی لمیٹڈ (ایس جی ای ایل، ایس جے وی این لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ) کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پرکئے ہیں، جس کی مالیت 4444.71 کروڑ روپئے ہے۔

آئی آر ای ڈی اے کی مالی معاونت سے  چلنے والا پروجیکٹ 400/200 کے وی سب اسٹیشن بیکانیر –II(نزد بیکانیر) سے منسلک ہوگا۔ ایس جی وی این نے سی پی ایس یو فیز-II(قسط III) اسکیم کے تحت آئی آر ای ڈی اے کی طرف سے پیش کردہ ٹینڈر کے ذریعے یہ پروجیکٹ حاصل کیا ہے تاکہ وی جی ایف معاونت پر مبنی مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے گرڈ سے منسلک شمسی پی وی توانائی کے پروجیکٹ کی طرف سے کی جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026I0E.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے کہا: ’’مجھے ایس جی ای ایل کو 1000 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے پروجیکٹ کی ترقی کے لیے آئی آر ای ڈی اے، کے  سب سے زیادہ قرض دینے کی رقم منظور کرنے پر خوشی ہے۔ اس قسم کے تعاون کے ذریعے 2030 تک  حکومت ہند کو توانائی کا اس کا 50 فیصد کا ہدف حاصل کرنےمیں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ، یہ شراکت داری سبز سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی اور براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گی‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039OFN.jpg

 

آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس اور ایس جے وی این کے سی ایم ڈی جناب پرادپتا کمار رائے، ڈی جی ایم (آئی آر ای ڈی اے) اور سی ای او (ایس جی ای ایل) جناب ایس ایل شرما کی موجودگی میں ،آئی آر ای ڈی اے کے کارپوریٹ آفس میں قرض کے اس سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر  ڈائرکٹر (ٹیکنیکل) آئی آر ای ڈی اے، جناب چنتن شاہ، ایس جے وی این کے ڈائرکٹر (فائنانس) جناب اے کے سنگھ، آئی آر ای ڈی اے کے سی ایف او ڈار آر سی شرما، جی ایم (ٹی ایس) محترمہ دیبجانی بھاٹیہ اور دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔

*****

U.No.13919

(ش ح - اع - ر ا)  


(Release ID: 1884543)
Read this release in: Telugu , English , Hindi , Kannada