شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
وزیر اعظم آئندہ روز شیلانگ میں شمال مشرقی کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم اس موقع پر این ای سی کی سرکاری میٹنگ اور ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، شیلانگ ، این ای سی پروجیکٹوں اور ریاست میگھالیہ کے پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے
پروگرام کے دوران میگھالیہ کے 4جی ٹاورس کو بھی وقف کیا جائے گا
گذشتہ 50 برسوں کے دوران شمال مشرقی خطے کی ترقی میں این ای سی کے تعاون کی تاریخ پر مشتمل ایک یادگاری دستاویز ’’گولڈن فٹ پرنٹس‘‘ بھی جاری کیا جائے گا
مرکزی وزیرداخلہ، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر ، گورنر حضرات اور وزرائے اعلی، شمال مشرقی خطہ سے متعلق مرکزی وزراء بھی اس تقریب میں شامل ہوں گے
Posted On:
17 DEC 2022 11:39AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 دسمبر 2022 کو شیلانگ میں شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر این ای سی کی سرکاری میٹنگ اور ایک عوامی جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔
کونسل کی سرکاری میٹنگ اسٹیٹ کنونشن سنیٹر آڈی ٹوریم میں منعقد ہوگی، جبکہ عوامی جلسہ کا اہتمام شیلانگ کے پولو گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔
اس تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر، شمال مشرقی ریاستوں کے گورنر حضرات اور وزرائے اعلیٰ، شمال مشرقی خطے سے متعلق مرکزی وزراء، مقامی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی اور این ای سی کے نامزد اراکین بھی شرکت کریں گے۔
ریاست کے چیف سکریٹری حضرات کے علاوہ مرکزی وزراء کے منتخبہ سکریٹری حضرات، شمال مشرقی ریاستوں کے سینئر افسران اور این ای سی کی حمایت سے قائم شدہ اہم اداروں کی سرکردہ شخصیات کو بھی جلسہ میں مدعو کیا گیا ہے۔
عوامی جلسہ میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سماج کی اہم شخصیات، مختلف کامیاب افراد، سیلف ہیلپ گروپوں کے نمائندگان، شمال مشرق کی آٹھوں ریاستوں کے کاشتکار گروپ بھی موجود ہوں گے۔ عوامی جلسے میں تقریباً 10 ہزار لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کا قیام پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت 1971 میں عمل میں آیا۔ اس کا رسمی طور پر آغاز شیلانگ میں 7 نومبر 1972 میں ہوا تھا، اور نومبر 2022 میں اس نے اپنے قیام کے 50 برس مکمل کر لیے ۔
مرکزی وزیر داخلہ اور این ای سی کے چیئرمین کی صدارت میں اکتوبر 2022 کو گواہاٹی میں منعقدہ 70ویں مکمل اجلاس میں طے کیا گیا تھا کہ این ای سی کے اس اہم پڑاؤ کی تقریب اس کے حقیقی معنوں میں منائی جائے گی۔ اسی کے مطابق، این ای سی کی گولڈن جوبلی تقریب شیلانگ میں 18 دسمبر 2022 کو منعقد کی جا رہی ہے۔
اس دن وزیر اعظم شمال مشرقی خطے کے مختلف اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، جن میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ شیلانگ، این ای سی پروجیکٹوں اور ریاست میگھالیہ کے پروجیکٹس شامل ہیں۔ وزیر اعظم کچھ دیگر پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ میگھالیہ میں 4جی ٹاورس کو بھی وقف کریں گے۔
گولڈن جوبلی پروگرام کے دوران گذشتہ 50 برسوں کے دوران شمال مشرقی خطے کی ترقی میں این ای سی کے تعاون کی تاریخ پر ایک یادگاری دستاویز ’’گولڈن فٹ پرنٹس‘‘ بھی جاری کیا جائے گا۔ اس کتاب کے مضامین کونسل کے محفوظ شدہ دستاویزات اور کونسل کی آٹھ رکن ریاستوں کے سرکاری دستاویزات سے لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کتاب میں ماضی قریب میں این ای سی کے ذریعہ حمایت یافتہ ترقیاتی کاموں اور مشہور ڈھانچوں کو رنگوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
توقع کی جاتی ہے کہ گولڈن جوبلی تقریب سے این ای سی کو آنے والے دنوں میں ایک نیا پلیٹ فارم حاصل ہوگا، جس سے وہ مزید ترقیاتی پہل قدمیوں کو آگے بڑھائے گا، جیسا کہ شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران مؤثر انداز میں کیا ہے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.13960
(Release ID: 1884527)
Visitor Counter : 135