صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت شہریوں کے 4 کروڑ سے زیادہ صحت کے ریکارڈوں کو ان کے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے) نمبروں کے ساتھ ڈیجیٹائز اور مربوط کیا گیا


شہری کسی بھی وقت، کہیں بھی اپنے ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ تک رسائی اور انتظام کرسکتے ہیں اور اے بی ڈی ایم کے تحت کسی کاغذ کے بغیر ڈیجیٹل صحت کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

Posted On: 17 DEC 2022 2:27PM by PIB Delhi

فلیگ شپ اسکیم آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) ملک کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کی تعمیر میں مسلسل پیش رفت کر رہی ہے۔ افراد کے اے بی ایچ اے کھاتوں سے منسلک 4 کروڑ سے زیادہ ڈیجیٹل صحت کے ریکارڈ کے ساتھ، اس اسکیم نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ اب تک 29 کروڑ سے زیادہ شہریوں نے اپنے منفرد آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس (اے بی ایچ اے) بنائے ہیں۔

اپنے صحت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر ان کے اے بی ایچ اے اکاؤنٹس سے منسلک کرنے کے ساتھ، شہری سہولت کے مطابق ان ریکارڈوں تک رسائی کرسکیں گے۔ یہ شہریوں کو مختلف صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں میں ایک جامع طبی تاریخ تخلیق کرنے کے قابل بناتا ہے جس سے طبی فیصلہ سازی میں بہتری آتی ہے۔ مزید برآں، شہری اے بی ڈی ایم رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر فراہم کنندگان کے ساتھ متعلقہ صحت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

صحت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے میں اے بی ڈی ایم کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے این ایچ اے کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے کہا کہ "اے بی ڈی ایم کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کی حیثیت سے، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ڈیجیٹل صحت کی خدمات کے فوائد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو حاصل ہوسکیں۔ ہم صحت کی سہولیات جیسے ہسپتالوں، کلینکس، تشخیصی لیبارٹریوں وغیرہ کے لیے ایک حوصلہ افزائی اسکیم شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ صحت کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کو مزید فروغ دیا جا سکے. ہم اے بی ڈی ایم کے ساتھ ضم کرنے کے لیے مختلف ہیلتھ لاکر ایپلی کیشنز کی بھی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو اپنے ڈیجیٹل ریکارڈز کو ذخیرہ کرنے اور ان کا انتظام کرنے کے لیے زیادہ انتخاب مل سکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ "صحت کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر مسلسل توجہ کے ساتھ، ہمارا مقصد پیپر لیس طبی مشاورت حاصل کرنا ہے اور اس طرح مریض اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے والے کے درمیان ہر ٹرانزیکشن میں زیادہ درستگی حاصل کرنا ہے۔"

اے بی ایچ اے کے ساتھ فرد کے صحت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر جوڑنے کا یہ ڈیجیٹل کام ریاستی حکومتوں کے تعاون سے ملک کی مختلف صحت کی سہولیات میں بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے۔ اے بی ایچ اے سے منسلک صحت کے ریکارڈ میں اہم شراکت داروں میں حکومت آندھرا پردیش، آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے تحت تولیدی اور بچوں کی صحت (آر سی ایچ) اسکیم، ای ہاسپٹل اور کوون شامل ہیں۔

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 13967


(Release ID: 1884448) Visitor Counter : 165