اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی نے آئی ای آئی انڈسٹری ایکسیلنس ایوارڈ 2022 جیتا

Posted On: 17 DEC 2022 11:38AM by PIB Delhi

قومی کان کن این ایم ڈی سی نے 16 دسمبر 2022 بروز جمعہ کو چنئی میں با وقار آئی ای آئی (انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز، انڈیا) انڈسٹری ایکسیلنس ایوارڈ 2022 جیتا۔ ملک میں خام لوہے کے سب سے بڑے پروڈیوسر کو 37ویں انڈین انجینئرنگ کانگریس میں اس کی شاندار کارکردگی اور اعلیٰ سطحی کاروباری کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ این ایم ڈی سی کی جانب سے، جناب این آر کے پرساد، سی جی ایم (آئی ای اور ایم ایس) نے تمل ناڈو حکومت کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر کے پونموڈی سے ایوارڈ وصول کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FJ67.jpg

 

انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز (انڈیا) نے کمپنی کے کاروباری آپریشنز، مالیاتی کارکردگی، ماحولیاتی کارکردگی، تحقیق اور ترقی، سی ایس آر اور کارپوریٹ گورننس کی پالیسیوں کا جائزہ لینے کے بعد این ایم ڈی سی کو انڈسٹری ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایک ماحول دوست اور اقتصادی اور مؤثر انداز کے ساتھ، این ایم ڈی سی اپنے گھریلو قائدانہ کردار کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی کان کنی کمپنی بننے کی طرف بڑھنے کے لیے تبدیلی کے منصوبے شروع کر رہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی، جناب سمیت دیب نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے، این ایم ڈی سی ملک کی ترقی میں اہم اقتصادی شراکت کرنے کے اپنے وژن پر ثابت قدم ہے۔ کمپنی نے ہر سہ ماہی میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جدید کاروباری حکمت عملی بنانے کے لیے اپنی کوششیں وقف کر رکھی ہیں۔ ”ہم ایوارڈ کے مستحق ہیں اور میں ٹیم کو ان کے عزم اور لگن کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں،“ جناب دیب نے کہا۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 13962


(Release ID: 1884441) Visitor Counter : 169