بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

پارادیپ بندرگاہ نے ایک دن میں 649730 میٹرک ٹن کے بقدر اب تک کی سب سے زیادہ کارگو نقل و حمل انتظام کاری انجام دے کر ایک اور سنگ میل عبور کیا

Posted On: 16 DEC 2022 3:45PM by PIB Delhi

 

پارادیپ بندرگاہ نے 14 دسمبر 2022 کو ایک ہی دن میں 649730 میٹرک ٹن کے بقدر کی سب سے زیادہ کارگو ٹریفک انتظام کاری انجام دے کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پی پی اے کے چیئرمین جناب پی ایل ہرنادھ نے اس شاندار حصولیابی پر ٹیم پی پی اے کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے تمام شراکت داروں کا، ان کی مسلسل حمایت اور زبردست تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

یہ بات قابل غور ہے کہ شمالی بندرگاہ سے گاد نکالنے کے بعد، پارادیپ بندرگاہ نے کے آئی سی ٹی برتھ پر 146554 ٹن کوکنگ کوئلہ لے جانے والے 16.20 میٹر ڈرافٹ کے کیپ ویسل ایم و ی گولڈن بارنیٹ پر کامیابی کے ساتھ لنگر ڈالا تھا۔

یہ بندرگاہ جاری مالی برس کے دوران 125 ایم ٹی کے بقدر کارگو انتظام کاری کے اہم نشان کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ایسے میں پارادیپ بندرگاہ  بہتر اثر انگیزی اور لاگت میں منافع کی حصولیابی کے لیے یہاں پر کیپ ہینڈلنگ سہولتوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے شراکت داروں کو مدعو کرتی ہے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13935



(Release ID: 1884313) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Odia , Telugu