صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

بھارتی شماریات سروس کے پروبیشنر افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی


لامتناہی اطلاعات اور ڈاٹا کے بہاؤ کے اس دور میں، شمارت کے کردار اور اہمیت میں غیر معمولی اضافہ رونما ہوا ہے: صدر مرمو

Posted On: 16 DEC 2022 2:39PM by PIB Delhi

بھارتی شماریات سروس کے پروبیشنر افسران نے آج (16 دسمبر 2022کو) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ اعداد و شمار کے صحیح تجزیے کے بغیر پالیسی وضع کرنا اور اسے عملی جامہ پہنانا مؤثر ثابت نہیں ہو سکتا۔ لامتناہی اطلاعات اور ڈاٹا کے بہاؤ کے اس دور میں شماریات  کے کردار اور اہمیت میں غیر معمولی اضافہ رونما ہوا ہے۔جب ہم کسی بھی پیمانے پر بھارتی رینک کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو شماریات کی ہی بات ہوتی ہے۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ بھارت نوجوان آبادی کا حامل یا آبادی کے لحاظ سے بالادستی والا ملک ہے   تو یہ بات ہم اعداد و شمار کی بنیاد پر ہی کہتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارتی شماریات سروس کے افسران  کو سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے استعمال کے لیے مرکزی سطح پر سرکاری اعداد و شمار مرتب کرنے میں اہم کردار دا کرنا ہے۔ ان کے کام میں اعداد وشمار کے طریقہ کار کے لیے اعلیٰ مہارت درکار ہوتی ہے، جسے وہ ملک کی ڈاٹا اور اطلاعاتی ضرورتوں کے حل فراہم کرانے کے لیے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تربیت میں مختلف ماڈیولس  وسیع شعبوں پر احاطہ کرتے ہیں۔ ان شعبوں میں حال ہی میں ابھرنے والا  ڈاٹا مائننگ کا شعبہ، بگ ڈاٹا اور آرٹی فیشل انٹلی جینس بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ تربیتی پروگرام انہیں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے میں مدد فراہم کریں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت سماجی اقتصادی تغیر کے نئے مرحلے کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ ڈجیٹل تکنالوجیوں کے افزوں استعمال سے حکومت کے کام کاج میں شفافیت اور اثرانگیزی آئی ہے اور اس نے ای-گورنمنٹ کے منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے۔ ان پہل قدمیوں کے توسط سے اعدادو شمار کی ترسیل   سرکار کو مؤثر فیصلے لینے میں تعاون فراہم کرتی ہے۔

افسران سے اپنے فرائض سنجیدگی اور عہد بندگی کے ساتھ انجام دینے کی اپیل کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کو عظیم پیش رفت اور ترقی کی جانب لے جانے میں ان کا تعاون بہت بڑا ہوگا۔ان لوگوں کے ذریعہ فراہم کی جانے والی اطلاعات اور اعدادو شمار کا تجزیہ اُن پالیسیوں کو  وضع کرنے اور ان کے نفاذ میں ازحد اہمیت کا حامل ثابت ہوگا ، جو اس امر کو یقینی بناتی ہیں کہ ترقی کے سفر میں کوئی محروم نہ رہے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13929



(Release ID: 1884193) Visitor Counter : 122