صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے ’ہندوستان میں یونیفائیڈ ہیلتھ انٹرفیس (یو ایچ آئی) کو فعال کرنے‘ کے عنوان کے تحت  قرطاس مشاورت پر تبصرے کی دعوت دی ہے


یو ایچ آئی  کے ذریعہ کھلے پروٹوکول کے ذریعے ہندوستان میں صحت کی خدمات کے باہمی تعاون کو بڑھانے کا تصور  پیش کیا گیا ہے

Posted On: 15 DEC 2022 12:12PM by PIB Delhi

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے ’ہندوستان میں آپریشنلائزنگ یونیفائیڈ ہیلتھ انٹرفیس (یو ایچ آئی ) ‘ پر ایک مشاورتی مقالہ جاری کیا ہے جو یو ایچ آئی نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے والے مارکیٹ کے قوانین کا خاکہ پیش کرتا ہے۔یو ایچ آئی کا تصور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کی ایک بنیادی پرت کے طور پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کھلے پروٹوکول کے ذریعے ہندوستان میں صحت کی خدمات میں باہمی تعاون کو  اہل  بنانا ہے۔

مشاورتی مقالے کے تحت یو ایچ آئی کے مختلف عناصر اور مارکیٹ کے قواعد پر توجہ مرکوز کی جاتی  ہے جو ان  کا نظم ونسق چلائیں گے۔  ان میں ایسے  رہنما خطوط شامل ہیں جو منصفانہ اور شفاف طریقے سے تلاش اور دریافت کے طریقے، ادائیگی اور تصفیہ کے عمل، منسوخی اور دوبارہ شیڈولنگ کے بارے میں قواعد، شکایات کے ازالے کا طریقہ کار، اوران کے علاوہ بہت سے معاملات کو کنٹرول کریں گے۔ ہر سیکشن میں مخصوص کھلے سوالات ہوتے ہیں جہاں اسٹیک ہولڈرز سے رائے لی جاتی ہے۔ عوام سے تبصرے طلب کیے جاتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یو ایچ آئی نیٹ ورک کو باہمی تعاون اور مشاورتی انداز میں ڈیزائن اور فعال کیا گیا ہے۔

اس مشاورتی مقالے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر آر ایس شرما، سی ای او، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے کہا، "یونیفائیڈ ہیلتھ انٹرفیس ہندوستان میں صحت کی خدمات کے  درمیان  معلومات کے باہمی تبادلے کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا ۔ چونکہ یو ایچ آئی کی ترقی میں متعدد اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں، اس لیے اس بات کی وضاحت کردینا ضروری ہوجاتا ہے کہ مختلف عناصر کو منصفانہ، موثر اور شفاف طریقے سے کیسے چلایا جائے گا۔ ہم اسٹیک ہولڈرز سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے قیمتی تبصروں کا دوسروں کے ساتھ تبادلہ کریں اور ہندوستان کے ڈیجیٹل  حفظان صحت  کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسٹیک ہولڈرز کی یہ شراکت داری عمل درآمد میں پیش آنے والی رکاوٹوں سے بچنے میں مدد کر سکتی ہے، اور تجویز کردہ طور طریقوں کو اپنانے  اورعمل درآمد کی رفتار کو تیز تر اور آسان بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔"

مشاورتی مقالے کا مکمل متن اے بی ڈی ایم کی ویب سائٹ https://abdm.gov.in/publications پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ تبصرے اور تاثرات یہاں جمعہ، 13 جنوری 2023 تک جمع کیے جا سکتے ہیں - https://abdm.gov.in/operationalising-uhi-

**********

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.13846



(Release ID: 1883678) Visitor Counter : 151