ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے ‘‘توانائی کی بچت کے قومی د ن’’ کے موقع پر توانائی کی بچت کے قومی ایوارڈس تفویض  کئے


بھارتی ریلوے کو توانائی کی بچت کے 9ایوارڈس -2022ملے

یہ ایوارڈس ، نئی دہلی میں وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب  میں پیش کئے گئے

Posted On: 15 DEC 2022 8:54AM by PIB Delhi

عزت مآب ہندجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے توانائی کی بچت کے قومی کے موقع پر آج (14دسمبر ،2022)نئی دہلی میں منعقدہ  ایک تقریب کے دوران  توانائی کی بچت کے قومی ایوارڈس ، توانائی کے استعمال میں کفایت سے متعلق قومی اختراعی ایوارڈس اورپینٹنگ  کی مقابلہ آرائی کے قومی ایوارڈس پیش کئے ۔ اس موقع پر بھارتی ریلوے نے اس سال کے لئے توانائی کی بچت سے متعلق 9قومی ایوارڈس حاصل کئے ۔ یہ ایوارڈس ، نئی دہلی کے وگیان بھون میں حکومت ہند کی بجلی  کی وزارت کی زیراہتمام بیوروآف اینرجی ایفی شی اینسی کے تحت منعقد کی گئی ایک تقریب میں پیش کئے گئے ۔ ان ایوارڈس کو سال 2022کے دوران توانائی کے بندوبست سے متعلق بہترین طورطریقوں کے لئے تفویض  کیاجاتاہے ۔

جنوب مرکزی ریلوے کو ریلوے اسٹیشنوں کے زمرے میں توانائی کے کم خرچ اوربچت سے متعلق اقدامات کئے پہلا اوردوسرا انعام دیاگیا۔ پہلاانعام کاچے گڈا اسٹیشن  کو دیاگیا ۔ دوسرا ایوارڈ گنٹاکال ریلوے اسٹیشن کوملا۔ جبکہ سرٹیفکیٹ آف میرٹ ، کانپور سینٹرل ریلوے اسٹیشن (این سی آر) ، راجہ مندری ریلوے اسٹیشن (ایس سی آر) اورتینالی ریلوے اسٹیشن (ایس سی آر) نے حاصل کئے ۔

عمارتوں  کے زمرے کے تحت ، شمال مغربی ریلوے کے اجمیر ورک شاپ کو پہلا انعام ملا ۔جبکہ سرٹیفکیٹ  آف میرٹ ، ریلوے  اسپتال گنٹاکال (ایس سی آر) ، الیکٹرک ٹریکشن ٹریننگ سینٹروجے واڑہ (ایس سی آر) اورڈویژنل ریلوے اسپتال پرتاپ نگر(ڈبلیو آر) نے حاصل کئے ۔

آج جوایوارڈس تفویض کئےگئے ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

  1. ٹرانسپورٹ زمرہ /ریلوے اسٹیشن کا شعبہ
  • کاچے گوڈا ریلوے اسٹیشن نے پہلاانعام حاصل کیا
  • گنٹاکال  ریلوے اسٹیشن کو دوسراانعام ملا
  • کانپورسینٹرل ریلوے اسٹیشن نے سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل کیا
  • تینالی ریلوے اسٹیشن نے سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل کیا
  • راجہ مندری ریلوے اسٹیشن (ایس سی آر)  نے سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل کیا

2- عمارتوں کا زمرہ /سرکاری عمارتوں کا شعبہ

  • شمال مغربی ریلوے کے اجمیرورکشاپ نے پہلا انعام حاصل کیا۔
  • ریلوے اسپتال /گنٹاکال (ایس سی آر) نے سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل کیا۔
  • الیکٹرک ٹریکشن  ٹریننگ سینٹر (ای ٹی ٹی سی ) وجے واڑہ (ایس سی آر) نے سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل کیا۔
  • ڈویژنل ریلوے اسپتال پرتاپ نگر (ڈبلیو آر) نے سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل کیا۔

ریلوے کا محکمہ توانائی کے بچت اور کم خرچ والے ایل ای ڈی بلب اوردوسرے ذرائع  جیسے توانائی کی بچت سے متعلق مختلف اقدامات  کومسلسل نافذ کررہاہے ۔

***********

 

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -13828


(Release ID: 1883633) Visitor Counter : 148