خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر کا کہنا ہے کہ اسرو نے وینس مشنوں کے ساتھ ساتھ ایرونومی اسٹڈیز  سے متعلق  فزیبلٹی مطالعات کے لیے پہل کی ہے

Posted On: 14 DEC 2022 12:22PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مطلع کیا کہ اسرو نے زہرہ (وینس) مشنوں کے ساتھ ساتھ ایرونومی (فضا کے بالائی طبقات کے طبعی اور کیمیائی مظاہر کا مطالعہ) اسٹڈیز سے متعلق  فزیبلٹی (کسی چیز کے کارآمد ہونے کا امکان ) اسٹڈیز (مطالعات) کے لیے پہل کی ہے۔

"ایرونومی" کی اصطلاح تقریباً 60 سال پہلے بنائی گئی اور متعارف کرائی گئی۔اس سے مراد زمین کے اوپری ماحولیاتی علاقوں اور نظام شمسی کے دیگر اجسام(باڈیز) کا سائنسی مطالعہ ہے۔ یہ غیر جانبدار(نیوٹرل) اور چارج شدہ (چارجڈ) ذرات دونوں کی کیمیائی، حرکیاتی اور توانائی توازن کا احاطہ کرتا ہے۔

لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ان دونوں مشنوں کا ایک خاکہ  تیار کیا جارہا ہے اور سائنسی برادری کی شراکت داری سے قومی سطح پر سائنسی دائرہ کار پر غورو خوض کیا جا رہا ہے۔

*****

ش ح۔ م م - ج

Uno-13785


(Release ID: 1883329) Visitor Counter : 140