نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ریاست اتر پردیش میں کھیل کود کے  بنیادی ڈھانچے کے30 پروجیکٹوں بشمول23 ملٹی پرپز ہالوں کو منظوری دی گئی ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 13 DEC 2022 3:07PM by PIB Delhi

حکومت نے کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے اور عالمی معیار کی تربیت کی سہولیات کے فروغ کے واسطے خاطر خواہ فنڈ فراہم کئے ہیں، جن میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بین اقوامی معیار تک پہنچانے کے لئے بیرونی ممالک میں کوچنگ کیمپس بھی شامل ہیں۔ یہ کامیابی کھیلو انڈیا اسکیم، نیشنل اسپورٹس فیڈریشنوں کی مدد، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی اسپورٹس پروموشنل اسکیموں جیسی اسکیموں کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت فنڈنگ مانگ پر مبنی ہے۔ موصول ہونے والی تجاویز کو اس کے تکنیکی اعتبار سے قابل عمل ہونے اور اسکیم کے رہنما خطوط کی بنیاد پر منظور کیا جاتا ہے۔

‘کھیل’ چونکہ ریاست کا موضوع ہے اس لئے کھیلوں کی ترقی کی ذمہ داری بنیادی طور پر ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت ان کی کوششوں کو آگے بڑھاتی ہے۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت، اس وزارت نے جھانسی ضلع میں ایک کھیلو انڈیا سینٹر کو منظوری دی ہے۔ علاوہ ازیں ریاست اتر پردیش میں کھیل کود کے  بنیادی ڈھانچے کے30 پروجیکٹوں بشمول 23 ملٹی پرپز ہالوں کو منظوری دی گئی ہے۔

یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1883144) Visitor Counter : 94