سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے ریوا میں 2,444 کروڑ روپے کے 7 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں اور مدھیہ پردیش کی پہلی 1600 کروڑ روپے کی 2.28 کلومیٹر طویل 6 لین والی جڑواں سرنگ کا افتتاح کیا
Posted On:
10 DEC 2022 6:34PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مدھیہ پردیش کے ریوا میں 2,444 کروڑ روپے کے 7 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جن کی کل لمبائی 204 کلومیٹر ہے۔ وزیر اعلی جناب شیوراج سنگھ چوہان، ریاست کے سینئر وزیر جناب گوپال بھارگو، ریوا سے ایم پی جناب جناردن مشرا، سدھی سے ایم پی محترمہ ریتی پاٹھک، ایم پی گنیش سنگھ، مدھیہ پردیش کے دیگر وزراء اور تمام ایم پی-ایم ایل اے، افسران اس موقع پر موجود تھے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ چرہاٹ ٹنل اور بائی پاس کی تعمیر سے ریوا سے سدھی کے درمیان کی لمبائی 7 کلومیٹر کم ہو گئی ہے۔ اب ڈھائی گھنٹے کے بجائے ہم یہ فاصلہ 45 منٹ میں طے کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، موہنیا گھاٹ کو پار کرنے میں 45 منٹ کے بجائے صرف 4 منٹ لگیں گے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ریوا-سدھی سیکشن میں گاڑیوں کی نقل و حرکت میں سرنگ کی تعمیر سے سہولت ہوگی اور سفید شیروں، دیگر جنگلی جانوروں اور جنگل کے پورے ماحولیاتی نظام کی حفاظت کی جاسکے گی۔ دیوتالاب-نائی گڑھی سڑک کی تعمیر سے ریوا ضلع کا پریاگ راج اور وارانسی سے رابطہ آسان ہو جائے گا۔
جناب گڈکری نے کہا کہ ستنا-بیلا فور لین سڑک کی تعمیر سے خطے میں کوئلہ، سیمنٹ اور ہیرے کی صنعتوں کے لیے رابطہ آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے کی تعمیر سے ستنا سے ریوا تک کا سفر 40 منٹ میں مکمل کیا جا سکے گا۔ مشہور سیاحتی مقامات جیسے جھانسی، اورچھا، کھجوراہو، پنا، ستنا تک رسائی آسان ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں اور دیگر چھوٹے کاروباریوں کو وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ مارکیٹ تک آسانی سے رسائی حاصل ہو سکے گی۔
اس موقع پر جناب گڈکری نے ریوا-سدھی سڑک کو چوڑا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے فور لین بنانے کی مانگ کو منظور دی ۔ انہوں نے 19 کلومیٹر طویل 2 لین ریوا بائی پاس کو 4لین کا بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بائی پاس کو چوڑا کرنے کے ساتھ، ستنا سے چورہاٹ براستہ پریاگ راج- وارانسی کا رابطہ اچھا ہو جائے گا۔
جناب نتن گڈکری نے آج مدھیہ پردیش کے ریوا میں مدھیہ پردیش کی پہلی 1600 کروڑ روپے کی 2.28 کلومیٹر طویل 6 لین والی جڑواں سرنگ اور 13 کلومیٹر 4 لین بائی پاس کا بھی افتتاح کیا۔
این اے ٹی ایم طریقہ سے بنی یہ جڑواں سرنگ 300 ویں میٹر میں ایک دوسرے سے ملتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ موہنیا وادی میں خم دار موڑ کی وجہ سے لمبے وقت سے گاڑیوں کے حادثے کا خدشہ تھا جو اس سرنگ کی تعمیر کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ ٹنل میں جدید ترین سہولیات جیسے ایگزاسٹ فین، آپٹیکل فائبر لائنر آئی ٹی ڈیٹیکشن سسٹم، فائر سسٹم، کنٹرول روم، کیمرے، فون کی سہولت 200 میٹر پر فراہم کی گئی ہے۔
یہ ہندوستان کا پہلا ایکویڈکٹ ہے جس کے نیچے سرنگ ہے اور اوپر بان ساگر نہر ہے اور اس کے اوپر پہلے والی سڑک بھی بنائی گئی ہے۔ اس ٹنل میں ایک بڑا اور ایک چھوٹا پل، ایک آر او بی، ایک اوور پاس، ایک انڈر پاس، 4 کینال کراسنگ، 11 باکس کلورٹ اور 20 کلورٹس بنائے گئے ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 13628
(Release ID: 1882386)
Visitor Counter : 127