صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان کے لیے بنیادی ڈھانچے کے ایک اہم سنگ میل میں اور ملک کی صحت کی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، ناگپور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ون ہیلتھ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
انسٹی ٹیوٹ انوکھے اور نامعلوم زونوٹک ایجنٹوں کی شناخت کے لیے تیاری اور لیبارٹری کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا
وزیراعظم سینٹر فار ریسرچ، مینجمنٹ اینڈ کنٹرول آف ہیموگلوبینو پیتھیز کا بھی افتتاح کریں گے، جو ملک میں ہیموگلوبینو پیتھیز اور اس جیسی بیماریوں پر تحقیق میں اہم کردار ادا کرے گا
Posted On:
10 DEC 2022 2:09PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 دسمبر 2022 کو ناگپور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ون ہیلتھ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور سینٹر فار ریسرچ، مینجمنٹ اینڈ کنٹرول آف ہیموگلوبینو پیتھیز کا افتتاح کریں گے۔
طبی فضیلت کے یہ نئے ادارے، ہماری متاثر آبادی کی خدمت کے لیے صحت کی تحقیق کو بڑھانے کے لیے ملک کی کوششوں کو مزید تیز کریں گے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ون ہیلتھ، ناگپور کا سنگ بنیاد اور سینٹر فار ریسرچ، مینجمنٹ اینڈ کنٹرول آف ہیموگلوبینوپیتھیز- آئی سی ایم آر، چندرپور کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اورسکریٹری، محکمہ صحت،وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند اور ڈائریکٹر جنرل، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ڈاکٹر راجیو بہل کی موجودگی میں کیا۔
انسانوں اور جانوروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعامل کے ساتھ - گھریلو اور جنگلی، اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متاثر ہو کر، انسانی صحت کو مزید الگ تھلگ نہیں دیکھا جا سکتا۔ لوگوں کو لگنے والے تمام انفیکشنز میں سے آدھے سے زیادہ، جانوروں سے پھیل سکتے ہیں۔ اس تناظر میں، ناگپور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ون ہیلتھ ،ہندوستان کے لیے بنیادی ڈھانچے کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ انسٹی ٹیوٹ انوکھے اور نامعلوم زونوٹک ایجنٹوں کی شناخت کے لیے تیاری اور لیبارٹری کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دے گا۔ یہ مخصوص انسٹی ٹیوٹ بائیو سیفٹی لیول (بی ایس ایل-IV) لیبارٹری سے لیس ہوگا۔ اس سے صحت عامہ سے متعلق ابھرتے ہوئے زونوٹک ایجنٹوں کے پھیلنے کی تحقیقات اور کنٹرول کی بہتر حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
وسطی ہندوستان کے ودربھ علاقے میں، خاص طور پر قبائلی آبادی میں، سکل سیل کی بیماری کا پھیلاؤ زیادہ ہے، بعض قبائلی گروہوں میں متوقع کیریئر فریکوئنسی 35 فیصد تک ہے۔ اس مسئلے اور ملک میں اسی طرح کی بیماریوں کے پھیلاؤ کو سمجھتے ہوئے، آئی سی ایم آ- سینٹر فار ریسرچ، مینجمنٹ اینڈ کنٹرول آف ہیموگلوبینو پیتھیز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ملک میں ہیموگلوبینو پیتھیز اور اس جیسی بیماریوں پر تحقیق میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ مرکز جدید ترین تشخیصی اور تحقیقی سہولیات سے آراستہ ہے جس میں بائیو بینکنگ اور پروٹومکس سہولیات شامل ہیں، جو ہندوستان کو اس بیماری پر تحقیق کرنے کے قابل بنائے گی۔ طبی فضیلت کا یہ مرکز ہیموگلوبینو پیتھیز کے لیے وقف ہے، جو ہیموگلوبین کے موروثی عوارض ہیں اور ان میں β-تھیلیسیمیا سنڈروم اورسکل سیل کی بیماری شامل ہیں۔ یہ مرکز کمیونٹی کنٹرول پروگراموں اور ترجمے کی تحقیق کے ذریعے مداخلت کرے گا جس سے چندر پور اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مریضوں کو فائدہ پہنچے گا۔
*****
U.No.13605
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1882355)
Visitor Counter : 162