ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلے کا ہندوستان کے 197 اضلاع میں انعقاد ہو گا

Posted On: 10 DEC 2022 10:04AM by PIB Delhi

*میلہ 25 ریاستوں میں شروع ہوگا جس میں 197 اضلاع کا احاطہ کی جائے گا۔

*متعدد مقامی کاروباری اداروں کو میلے کا حصہ بننے اور نوجوانوں کو اپرنٹس شپ کے مواقع فراہم کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اسکل انڈیا مشن کے تحت ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے کیریئر کے مواقع کو فروغ دینے کے وژن کے ایک حصے کے طور پر،ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) 12 دسمبر 2022 کو 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 197 مقامات پر پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلہ (پی ایم این اے ایم) کا انعقاد کرے گی۔

 

کئی مقامی کاروباری اداروں کو میلے کا حصہ بننے کے لئے مدعو کیا گیا ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کو اپرنٹس شپ کی تربیت کے ذریعے اُنہیں اپنے کیریئر بنانے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مختلف کمپنیاں شرکت کریں گی۔ حصہ لینے والی کمپنیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر ممکنہ اپرنٹس سے ملنے اور موقع پر ہی درخواست دہندگان کا انتخاب کرنے اور انہیں اپنی تنظیم کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔

 

لوگ میلے کے لئے

https://www.apprenticeshipindia.gov.in/

پر جا کر خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں اور میلے کا قریب ترین مقام تلاش کر سکتے ہیں۔

درجہ پنجم 5 سے درجہ دوازدہم 12 پاس کرنے والے امیدوار جن کے پاس ہنر کی تربیت کا سرٹیفکیٹ ہے یا وہ آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈر یا گریجویٹ ہیں اس اپرنٹس شپ میلے کے دوران درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں اپنی صلاحیت کی تفصیلات کی تین کاپیاں، تمام مارک شیٹس اور اسناد کی تین کاپیاں، فوٹو آئی ڈی (آدھار کارڈ/ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ) اور پاسپورٹ سائز کی تین تصاویر متعلقہ مقامات پر ساتھ لے جائیں۔

 

جو لوگ پہلے ہی اندراج کروا چکے ہیں ان سے تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ پنڈال پہنچنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس میلے کے ذریعے امیدوار نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) سے تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن بھی حاصل کریں گے جس سے تربیتی سیشن کے بعد ان کی ملازمت کے امکانات کی شرح میں بہتری آئے گی۔

 

پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کے لئے اپرنٹس شپ کے مواقع کے معاملے میں ہندوستان کا اکثر دیگر ترقییافتہ معیشتوں سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ جو خلا ہے اُسے بھرنے کے لئے ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ اپرنٹس شپ کے مواقع کو تربیت حاصل کرنے والوں اور طلبا تک پہنچ سکیں۔ ہمیں پچھلے مہینے کے اپرنٹس شپ میلے کے دوران ان ممکنہ نوجوانوں کی طرف سے زبردست رسپانس ملا جو سخت محنت کرنے ہماری معیشت میں حصہ بننے اور اپنے ملک کے مستقبل کی تشکیل میںمدد کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس پروگرام کا بڑا مقصد کمپنیوں کو مزید اپرنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ تربیت اور عملی تجربے کے ذریعے صحیح ٹیلنٹ کو دریافت کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں آجروں کی مدد کرنا ہے۔ تعلیمی ایکو سسٹم میں اپرنٹس شپ کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اپرنٹس شپ سے اعلیٰ تعلیم تک قابل بھروسہ راستے بنانا بھی ضروری ہے۔ ہماری مسلسل کوششوں کے ساتھ ہمارا مقصد ہندوستان میں 2022 کے آواخر تک 10 لاکھ اور 2026 تک 60 لاکھ کی حد تک اپرنٹس شپ کے مواقع کو بڑھانا ہے۔

 

ملک میں ہر ماہ اپرنٹس شپ میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں منتخب ہونے والوں کو نئی مہارتیں حاصل کرنے کے لئے حکومتی معیار کے مطابق ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔اپرنٹس شپ کو ہنر مندی کی نشوونما کا سب سے پائیدار ماڈل سمجھا جاتا ہے اور اسے اسکل انڈیا مشن کے تحت زبردست فروغ مل رہا ہے۔

 

حکومت اپرنٹس شپ ٹریننگ کے ذریعے سالانہ 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے کے رُخ پر کوشاں ہے اور اس مشن کو پورا کرنے کے لئے پی ایم این اے ایم کو اداروں اور طلبہ کی شرکت بڑھانے کی خاطر ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ شرکت کرنے والی کمپنیوں میں موجود مختلف مواقع کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہی بھی فراہم کر رہا ہے۔

***

ش ح۔ع س۔  ک ا

U NO 13602 


(Release ID: 1882310) Visitor Counter : 146