بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
آتم نربھر بھارت پیکج
Posted On:
08 DEC 2022 1:01PM by PIB Delhi
حکومت نےایم ایس ایم ایز کو تعاون دینے کے لیے اتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:
- ایم ایس ایم ای سمیت، کاروبار کے لیے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے تحت 5 لاکھ کروڑ روپے کے کولیٹرل مفت خودکار قرض -
- آتم نربھر بھارت فنڈ کے ذریعے 50,000 کروڑ ایکویٹی سرمایہ۔
- ایم ایس ایم ای کی درجہ بندی کے لیے نئے نظرثانی شدہ معیار۔
- 200 کروڑ روپے تک کی خریداری کے لیے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں
- کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ایم ایس ایم ایز کے لیے "اوڈیم رجسٹریشن"
- جون، 2020 میں ایک آن لائن پورٹل "چیمپیئنز" کا آغاز جس میں ای گورننس کے بہت سے پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں ایم ایس ایم ایز کی شکایات کا ازالہ اور ہینڈ ہولڈنگ شامل ہے۔
این آئی سی کوڈز سے شناخت شدہ ہینڈ لوم، دستکاری اور زرعی پیداوار میں ایم ایس ایم ایز کی تعداد اور ریاست کے لحاظ سے ایسے اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد کی تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔
جھارکھنڈ کے ہزاری باغ اور رام گڑھ اضلاع میں ہینڈ لوم، دستکاری اور زراعت پر مبنی کاروباری اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد ضمیمہ II میں دی گئی ہے۔ وہ ایم ایس ایم ایز جنہوں نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ اور رام گڑھ اضلاع میں ادیم پورٹل پر اندراج کرایا ہے اور وہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق ایم ایس ایم ای کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے تحت دستیاب فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
یہ اطلاع انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی انٹرپرائزز کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
Kindly find the attachment file
********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-13501
(Release ID: 1881990)