پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پٹرول پمپوں سے بایو ایندھن کی فروخت
Posted On:
08 DEC 2022 2:39PM by PIB Delhi
آج کی تاریخ تک ملک میں بایو ایندھن فروخت کرنے والے ریٹیل آؤٹ لیٹس (آر او ایل) کی تعداد اس طرح تھی:
کمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی) فروخت کرنے والے آر اوز-90
ای-100 فروخت کرنے والےآراوز کی تعداد -3
اس کے ساتھ ساتھ ایتھنول کی آمیزش والے پٹرول کی فروخت ملک بھر میں جاری ہے۔
حکومت نے 8 نومبر 2019 کو مارکیٹ ٹرانسپورٹیشن فیول کی منظوری کے لئے رہنما خطوط پر نظر ثانی کر کے انہیں جاری کیا تھا۔ با اختیار اداروں کو بایو ایندھن سمیت کم از کم ایک نیو جنریشن متبادل ایندھن کی مارکٹنگ کی سہولت قائم کرنی ہوگی۔
آٹو موٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا اے آر اے آئی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم (آئی آئی پی)، انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) اور سوسائٹی آف انڈین آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ (ایس آئی اے ایم) کے مطالع میں بتایا گیا ہے کہ ای-20 کی آمیزش سے ٹو وھیلرز میں کاربن مونو آکسائڈ کا اخراج 50 فیصد تک گھٹا اور کاروں میں یہ 30 فیصد گھٹا۔ یہ عام پٹرول کے تقابل میں ہے۔
غیر ملکی کرنسی کی اصل بچت کے حتمی اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔ ایتھنول (سپلائی ایئر 2021-22 کے دوران پندرہ نومبر 2022 تک پٹرول میں ایتھنول کی آمیزش سے ایک اندازے کے مطابق خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے بل پر 20 ہزار کروڑ روپے کا اثر پڑا ہے۔
یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1881967)
Visitor Counter : 104